
نوئیڈا، 14 اگست (ہ س). نوئیڈا کنگز نے یوپی ٹی- 20 لیگ کے چوتھے سیزن کے لیے اتر پردیش کے تجربہ کار بلے باز مادھو کوشک کو اپنا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ ٹیم آئندہ سیزن میں خطاب کی مضبوط دعویداری پیش کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔
مادھو کوشک نے 2024 میں میرٹھ ماورکس میں شمولیت کے بعد نوئیڈا کنگز میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان کے پاس یوپی ٹی20 لیگ اور اتر پردیش کی گھریلو کرکٹ دونوں میں وسیع تجربہ ہے۔ وہ ٹورنامنٹ کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ ان کی کپتانی میں میرٹھ ماورکس نے 2024 میں خطاب جیتا اور 2025 میں فائنل تک رسائی حاصل کی۔
مادھو یوپی ٹی 20 لیگ میں اپنے افتتاحی سیزن سے اچھی مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے دو سیزن میں 716 رن بنائے۔ 2023 میں انہوں نے 350 رن بنائے جبکہ 2024 میں انہوں نے 366 رن بنائے۔ 2024 میں، مادھو نے 12 میچوں میں 61 کی اوسط اور 146.99 کے اسٹرائیک ریٹ سے 366 رن بنائے، جس میں تین نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔
2025 کے سیزن میں، انہوں نے 13 میچوں میں 31.78 کی اوسط اور 139.51 کے اسٹرائیک ریٹ سے 286 رن بنائے۔ اس عرصے کے دوران ان کی بہترین کارکردگی 31 گیندوں پر 95 رن تھی جس میں 10 چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔ مادھو کے پہلے تین سیزن میں کل 1002 رن ہیں۔
2025 کے سیزن کے مختلف مراحل میں رنکو سنگھ کی عدم دستیابی کے دوران، مادھو نے میرٹھ ماورکس کے کپتان کا عہدہ سنبھالا اور ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ میرٹھ فائنل میں کاشی رودراز سے ہار گئی اور اسے رنر اپ کے طور پرمطمئن ہونا پڑا۔ یہ لگاتار تیسرا سیزن تھا جب میرٹھ فائنل میں پہنچا تھا۔
ٹی 20 کرکٹ کے علاوہ، مادھو کوشک نے اتر پردیش کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی اپنی قابلیت ثابت کی ہے۔ انہوں نے 28 فرسٹ کلاس میچوں کی 41 اننگز میں 37.92 کی اوسط سے 1,441 رن بنائے ہیں جس میں چار سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور ناٹ آوٹ 185 رن ہے، جو انہوں نے 2025-26 کے سیزن میں ناگالینڈ کے خلاف بنایا تھا۔
2025-26 رنجی ٹرافی سیزن میں، مادھو نے آٹھ اننگز میں 50.14 کی اوسط سے بہترین 185 رن کے بہترین اسکور ساتھ351 رن بنائے ۔ وہ سیزن میں اتر پردیش کے لیے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے۔
مادھو نے محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی اپنا اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے 2021 وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل میں ممبئی کے خلاف ناٹ آوٹ 158 رن بنائے۔ یہ وجے ہزارے ٹرافی کے فائنل میں سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے۔
2019 میں، اسے بنگلہ دیش انڈر 23 کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستان کے انڈر 23 اسکواڈ میں منتخب کیا گیا۔ اس اسکواڈ میں پریم گرگ، یشسوی جیسوال، ارشدیپ سنگھ، اور کارتک تیاگی جیسے کھلاڑی بھی شامل تھے۔
یوپی ٹی 20 لیگ کا چوتھا سیزن 14 اگست سے 6 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ 24 روزہ ٹورنامنٹ میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ میچ لکھنو¿ کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم اور کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
خطاب کے لیے چھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ نوئیڈا کنگز کو امید ہوگی کہ بلے بازی اور مادھو کوشک کی قیادت میں وہ اپنی سابقہ کارکردگی کو بہتر بناسکتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد