
اداکارہ رانی مکھرجی کو انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) میں سینما میں ان کی بہترین خدمات اور متاثر کن اداکاری پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔تین دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کریئر میں، رانی مکھرجی نے ہندی سنیما میں کئی یادگار کردار ادا کیے ہیں اور اپنی متاثر کن اداکاری کے ذریعے، ہندوستانی کہانیوں کو بین الاقوامیفلم شائقین تک پہنچایا ہے۔ آسٹریلیا میں منعقدہ تقریب میں اعزاز حاصل کرتے ہوئے رانی نے اسے ایک جذباتی اور خاص لمحہ قرار دیا۔
رانی نے کہا کہ جب انہوں نے ایک چھوٹی لڑکی کے طور پر ہندوستانی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، تب انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار اور فلمیں انہیں سات سمندر پار تک لے جائیں گی۔ انہوں نے آسٹریلیای شائقین سے ملنے والی محبت اور احترام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سینما ثقافتی حدود سے تجاوز کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق دنیا بھر کے لوگوں کی تفریح کرنا اور کہانیوں کے ذریعہ مختلف ثقافتوں کو جوڑنا اس پیشے کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔
اپنے کریئر میں رانی نے ’بلیک‘، ’ہم تم‘، ’یووا‘، ’بنٹی اور ببلی‘، ’نو ون کلڈ جیسیکا‘، ’ 'ہچکی‘، ’مردانی‘ فرنچائزی اور ’مسزچٹرجی ورسز ناروے “ جیسی فلموں میں متنوع کردار ادا کیے۔ان کے کردار جذباتی گہرائی اور مضبوط خواتین کرداروں کی عکاسی کرتے ہیں۔ آئی ایف ایف ایم کا 2026 ایڈیشن 13 سے 23 اگست تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ رانی کو ملا یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو بھی واضح کرتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد