آپٹیمسٹکس انٹرٹینمنٹ کا اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافے کے ساتھ آغاز، آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ کھیل کھیل میں، دی ڈپلومیٹ، او ایم جی 2 جیسی فلموں کے ساتھ ہی کامیڈی سرکس، کرائم پیٹرول، بلویر، سجن رے جھوٹ مت بولو، لیڈیز اسپیشل، ساس بنا سسرال، کامیڈی نائٹس جیسے ٹی وی شوز پروڈیوس کر چکی بالی ووڈ پروڈیوسر وپل ڈی شاہ کی پرو
IPO-Listing-Optimystix


نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ کھیل کھیل میں، دی ڈپلومیٹ، او ایم جی 2 جیسی فلموں کے ساتھ ہی کامیڈی سرکس، کرائم پیٹرول، بلویر، سجن رے جھوٹ مت بولو، لیڈیز اسپیشل، ساس بنا سسرال، کامیڈی نائٹس جیسے ٹی وی شوز پروڈیوس کر چکی بالی ووڈ پروڈیوسر وپل ڈی شاہ کی پروڈکشن کمپنی آپٹیمسٹکس انٹرٹینمنٹ انڈیا کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافے کے ساتھ انٹری کی۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 175 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر اس کی لسٹنگ 2.86 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 180 روپے کی سطح پر ہوئی۔

لسٹنگ کے بعد ہوئی خریداری کے دباو¿ کی وجہ سے کمپنی کے کچھ وقفے کے لئے 184 روپے کی سطح تک پہنچ گئے۔حالانکہ بعد میں فروخت کے دباو¿ میں اضافے کی وجہ سے حصص کی قیمت میں کمی واقع ہوئی۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان کمپنی کے حصص دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک کے کاروبار کے بعد 176.15 روپے پر کاروبار کر رہے تھے۔ اس طرح اب تک کے کاروبار کے بعد کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار 1.15 روپے فی شیئر یعنی 0.66 فیصد کے فائدے میں تھے۔

آپٹیمسٹکس انٹرٹینمنٹ انڈیا کا 108.50 کروڑ روپے کا آئی پی او7 اور 11 اگست کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو ہلکا رسپانس ملا، جس کی وجہ سے یہ اوور آل 1.72 گنا سبسکرائب ہوا تھا۔ اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مختص حصہ 1.34 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی ) کے لیے مختص حصہ کو 1.82 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ کو 2.23 گنا سبسکرائب کیا گیا۔

اس آئی پی او کے تحت10روپے کی فیس ویلیو والے کل 62 لاکھ حصص جاری ہو رہے ہیں۔ ان میں 88 کروڑ روپے کے 50لاکھ نئے شیئرز جاری کئے جا رہے ہیں، جبکہ20.50 کروڑ روپے کی قیمت کے 12لاکھ شیئرز آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کو کمپنی اپنی ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

آپٹیمسٹکس انٹرٹینمنٹ انڈیا کی مالی حالت کے بارے میں بات کریں تو کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر کردہ ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی ) میں کئے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ 24-2023 کے مالی سال میں، کمپنی کا خالص منافع 6.69 کروڑ تھا، جو اگلے مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 17.24 کروڑ ہو گیا۔ پچھلے مالی سال 26-2025 میں، کمپنی کا خالص منافع 24.04 کروڑ روپے تھا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں، اس نے 54.99 کروڑ کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 25-2024 میں بڑھ کر 125.07 کروڑ ہو گئی۔گزشتہ مالی سال 26-2025 میں، کمپنی نے 135.89 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی تھی۔

اس عرصے میں کمپنی کے قرضوں کا بوجھ بھی مکمل طور پر ختم ہو گیا۔ 24-2023 کے مالی سال کے اختتام پر، کمپنی پر 9 لاکھ روپے کا قرض تھا، جسے اگلے مالی سال 25-2024 میں ادا کر دیا گیا۔ اگلے مالی سال، 26-2025 تک، کمپنی مکمل طور پر قرض سے پاک ہو گئی ۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 24-2023 میں، یہ 59.66 کروڑ روپے رہا۔ اسی طرح، 25-2024 میں، کمپنی کی مجموعی مالیت 97.19 کروڑ تک بڑھ گئی۔ مالی سال 26-2025 میں، یہ 131.47 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

کمپنی کے ریزرواور سرپلس کی بات کریں تو کمپنی نے اس عرصے کے دوران اس محاذ پر بھی نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ مالی سال 24-2023 میں، کمپنی کے ریزرواور سرپلس 59.30 کروڑ روپے تھے۔ اسی طرح، 25-2024 میں، کمپنی کے ریزرو اور سرپلس 96.65 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔ پچھلے مالی سال، 26-2025 میں، کمپنی کے ریزرو اور سرپلس 113.20 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈے ای 24-2023 میں4.48 کروڑ روپے کی سطح پر تھا، جو 25-2024 میں بڑھ کر 23.93 کروڑ روپے کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ مالی سال 26-2025 میں، کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے بڑھ کر 31.10 کروڑ روپے کی سطح تک پہنچ گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande