ڈسکوری پر کل ریلیز ہوگی دستاویزی فلم ڈی کلاسیفائیڈ: آپریشن سندور
نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔ ڈسکوری چینل کی دو حصوں پر مشتمل دستاویزی سیریز ’ڈی کلاسیفائیڈ: آپریشن سندور‘ 15 اگست کو رات 9 بجے ڈسکوری چینل انڈیا اور ڈسکوری+ پر نشر کی جائے گی۔ ڈسکوری چینل کے یوٹیوب پر اس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں قومی س
ڈسکوری پر کل ریلیز ہوگی دستاویزی فلم ’ڈی کلاسیفائیڈ: آپریشن سندور‘


نئی دہلی، 14 اگست (ہ س)۔

ڈسکوری چینل کی دو حصوں پر مشتمل دستاویزی سیریز ’ڈی کلاسیفائیڈ: آپریشن سندور‘ 15 اگست کو رات 9 بجے ڈسکوری چینل انڈیا اور ڈسکوری+ پر نشر کی جائے گی۔ ڈسکوری چینل کے یوٹیوب پر اس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹریلر میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور اعلیٰ فوجی افسران گزشتہ سال 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے جواب میں کی گئی کارروائی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس حملے میں 26 بے گناہ شہری مارے گئے تھے۔

اس میں ڈوبھال بتاتے ہیں کہ ہدف دشمن کے کیمپوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا تھا اور وہ واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہندوستان کا تحمل اس کی کمزوری نہیں ہے۔ دستاویزی سیریز میں مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے درست اور ہدفی حملوں، خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائیوں اور مربوط کوششوں کی تفصیلی معلومات پیش کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande