سری دیوی کی کہانی اب پردے پر، پرینکا چوپڑا نے دکھائی ایمپریس کی پہلی جھلک
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں تازہ ہیں۔ 13 اگست کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر پرینکا چوپڑا نے اداکارہ کو خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پرینکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سری دیوی کی آنے
پرینکا چوپڑا  فوٹو سورس ایکس


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی کی یادیں آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں تازہ ہیں۔ 13 اگست کو ان کے یومِ پیدائش کے موقع پر پرینکا چوپڑا نے اداکارہ کو خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پرینکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سری دیوی کی آنے والی بائیوگرافی ’ایمپریس- دی ڈیفینیٹو بائیوگرافی آف سری دیوی‘ کے کور کی پہلی جھلک شیئر کی۔ انہوں نے سری دیوی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ یاد کی جائیں گی۔ پرینکا کی اس پوسٹ کو بونی کپور نے بھی ری شیئر کیا۔

’ایمپریس‘ سری دیوی کی زندگی اور فلمی سفر پر مبنی بائیوگرافی ہے، جسے دھیرج یو کمار لکھ رہے ہیں۔ اس کتاب کا اعلان سال 2023 میں ویسٹ لینڈ بکس نے کیا تھا۔ بائیوگرافی میں سری دیوی کے بچپن، فلموں میں ان کے سفر اور ذاتی زندگی سے متعلق پہلووں کو سمیٹنے کی بات کہی گئی ہے۔ خاص طور پر 1980 اور 1990 کی دہائی میں ہندوستانی سینما میں سری دیوی کے اثر اور ان کی بے مثال مقبولیت پر بھی روشنی ڈالی جا سکتی ہے۔

سری دیوی نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا اور آگے چل کر ہندی سینما کی سب سے مقبول اداکاراوں میں شمار ہوئیں۔ اپنی اداکاری اور الگ الگ کرداروں کے دم پر انہوں نے ناظرین کے درمیان خاص مقام بنایا۔ 24 فروری 2018 کو دبئی میں 54 سال کی عمر میں ان کے انتقال کے بعد بھی ان کی میراث قائم ہے۔ ایسے میں ’ایمپریس‘ کے ذریعے مداحوں کو ان کی زندگی اور شاندار فلمی سفر کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande