کریڈنٹ کنیکٹ کا آئی پی او سبسکرپشن کے لیے کھلا، 20 اگست کو لسٹنگ کا امکان
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔تشخیصی لیبز، آئی وی ڈی اور دواسازی کی فرموں، کلینکوں اور دیگر صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کو مربوط لاجسٹکس، انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کریڈنٹ کنیکٹ اینڈ کیئر کا 93.90 کروڑ روپے کا آئی پی او
شیئر


نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔تشخیصی لیبز، آئی وی ڈی اور دواسازی کی فرموں، کلینکوں اور دیگر صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کو مربوط لاجسٹکس، انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کریڈنٹ کنیکٹ اینڈ کیئر کا 93.90 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کردیا گیا۔ آئی پی او بولی لگانے کے لیے 17 اگست تک کھلا ہے۔ حصص 18 اگست کو ایشو بند ہونے کے بعد الاٹ کیے جائیں گے، جبکہ 19 اگست کو الاٹ کیے گئے حصص ڈیمیٹ اکاو¿نٹ میں جمع کیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص 20 اگست کو این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر درج ہو سکتے ہیں۔ لانچ کے بعد پہلے دن چند گھنٹوں کے اندر آئی پی او کو مکمل طور پر سبسکرائب کر لیا گیا۔ سہ پہر 3 بج کر 40 منٹ تک پبلک ایشو 1.76 گنا سبسکرائب ہو چکا تھا۔

اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے فی حصص179 روپے سے لیکر189روپے کا پرائس بینڈ 189 مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ کا سائز 600 حصص ہے۔ اس آئی پی او میں خوردہ سرمایہ کاروں کو دو لاٹس یعنی 1,200 حصص کے لیے بولی لگانی ہوگی، جس کے لیے انہیں 2,26,800 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس آئی پی او کے تحت 10 روپے کی فیس ویلیو کے کل 49.68 لاکھ نئے حصص جاری کیے جا رہے ہیں۔

آئی پی او کا 26.60 فیصد اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ،46.46 فیصد خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے اور 19.87 فیصد غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص ہے۔ اس کے علاوہ، 7.07فیصد حصہ مارکیٹ میکرس کے لیے مخصوص ہے۔ ہیم سیکیورٹیز لمیٹڈ کو اس ایشو کے لیے بک رننگ لیڈ منیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کے فن ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔ ہیم فنلیز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی مارکیٹ میکر کمپنی ہے۔

کریڈنٹ کنیکٹ اینڈ کیئر کی مالی صحت کے بارے میں بات کریں تو، کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کو پیش کردہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں کیے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت میں اتار چڑھاو¿ آ یاہے۔ مالی سال 2023تا2024 میں کمپنی کا خالص منافع 2.66 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025 میں کم ہو کر 2.25 کروڑ روپے رہ گیا۔

تاہم، اس دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیابی میں قدرے اضافہ ہوا۔ اس نے مالی سال 2023تا2024میں 76.02 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 78.23 کروڑ روپے ہو گئی۔

اس دوران کمپنی کا قرض بھی بڑھ گیا۔ مالی سال 2023تا2024کے اختتام پر کمپنی پر 6.85 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 7.42 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024میں یہ 13.66 کروڑ روپے کی سطح پر تھا۔ اگلے سال 2024تا2025کمپنی کی مجموعی مالیت بڑھ کر 15.90 کروڑ روپے ہو گئی۔

کمپنی کے رزرواور سرپلس کی بات کریں تو اس عرصے میں کمپنی اس محاذ پر بھی فائدہ اٹھانے میں کامیاب رہی ہے۔ مالی سال2023تا2024 میں یہ 13.46 کروڑ روپے تھی۔ اسی وقت، کمپنی کے رزرو اور سرپلس2024تا2025 تیزی سے بڑھ کر 15.70 کروڑ روپے ہو گئے۔

اسی طرح ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن ) 2023تا2024 میں 4.30 کروڑ روپے تھی، جو 2024تا2025میںبڑھ کر 4.99 کروڑ روپے ہو گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande