
کاٹھمنڈو، 13 اگست (ہ س)۔ نیپال کے مشرقی ضلع رکوم میں بدھ کی شام سے جاری شدید بارش نے سینٹرل ہل ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔ بھومے گون پالیکا میں کڈابگر اور دھولاپھیرو میں ملبے کے ساتھ تیز دھاروں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی ہے۔
سڑک بند ہونے کے بعد کاٹھمنڈو سے رکوم ایسٹ، رکوم ویسٹ اور ڈولپا کی طرف جانے والی مسافر بسیں اور دیگر گاڑیاں راستے میں روک دی گئی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔اس دوران رولپا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ حادثے میں نو افراد لاپتہ ہیں جبکہ دو زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے
یہ اطلاع رکوم پوربا کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کوپلا رائے نے دی۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی اور بھومے میونسپلٹیوں میں بھی سڑکیں کھولنے کے لیے جے سی بی تعینات کیے گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ سڑک کو مکمل طور پر ہموار کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
وہیںبدھ کی رات تقریبا 11 بج کر 40 منٹ پر رولپا کے تھباڑ گون پالیکا کے بوٹلبارا میں ایک گھر پرپہاڑکی چوٹی سے اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ کمل بہادر پنمگر اور چھ مکانات لینڈ سلائیڈنگ میں ملبے کے نیچے دب گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفس رولپا کے مطابق حادثے میں 60 سالہ کمل بہادر پنمگر، 18 سالہ شانتی پنمگر اور 71 سالہ منارکھی پنمگر ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ ہمالیہ پنمگر اور 25 سالہ سنجے گھرتیماگر کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے امدادی اور بچاو¿ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے دوسری جگہ منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔اس کے علاوہ 9افراد لاپتہ ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفس رولپا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) پنچ کمار باخو کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ میں کل 10 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، جن میں سے ایک کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی