ایران کا سخت مؤقف، مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان
تہران ،13اگست (ہ س )۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اپنا سخت مؤقف برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نئے سیکری
ایران کا سخت مو¿قف، مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان


تہران ،13اگست (ہ س )۔

ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اپنا سخت مؤقف برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نئے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ اور ناکہ بندی ختم کرے، ایران کے منجمد اثاثے بحال کرے اور لبنان و غزہ سمیت پورے خطے میں جنگ بندی پر رضا مند ہو، تب ہی آبنائے ہرمز کھولی جائے گی۔محسن رضائی نے اپنے تازہ میں بیان میں ایران کے چین کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

میڈیارپورٹوں کے مطابق دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز سے متعلق ممکنہ معاہدہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے الگ معاملہ ہے تاہم اس معاہدے کی حتمی منظوری ابھی سامنے نہیں آئی۔ میڈیارپورٹوں کے مطابق آبنائے ہرمز، بحیرۂ احمر اور باب المندب میں کشیدگی اور فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande