
نئی دہلی، 13 اگست (ہ س)۔ ملک کی برآمدات رواں مالی سال 2026-27 کے جولائی میں19.63 فیصد بڑھ کر 44.24ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران درآمدات تقریباً 17.52 فیصد بڑھ کر 76.22ارب امریکی ڈالر رہیجس کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھ کر 31.98 ارب امریکی ڈالر ہوگیا۔
وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال 2026-27 کے اپریل سے جولائی کے دوران برآمدات 17.04 فیصد اضافے کے ساتھ 173.78 ارب ڈالر ہوگئی جبکہ درآمدات 19.27 فیصد اضافے کے ساتھ 292.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
وزارت کے مطابق، جولائی 2026 کے لیے ملک کی کل برآمدات (بشمول اشیا اور خدمات) کا تخمینہ 80.14 ارب امریکی ڈالر ہونے کا اندازہ ہے، جو جولائی 2025 کے مقابلے میں 13.31 فیصد کی مثبت اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ جولائی کے لیے کل درآمدات (بشمول اشیا اور خدمات) کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو 2025جولائی کے مقابلے میں 95.15 فیصد مثبت اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
تجارت کے اعداد و شمار پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کامرس سکریٹری راجیش اگروال نے کہا کہ جولائی میں مغربی ایشیائی ممالک کو ہندوستان کی برآمدات 8.62 فیصد بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اگروال نے بتایا کہ ملک کی برآمدات میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات، الیکٹرانکس، انجینئرنگ اور سمندری مصنوعات کی زیادہ برآمدات کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد