سونے کی قیمت میں اضافہ جاری، چاندی کی قیمت میں علامتی گراوٹ
نئی دہلی، 13 اگست(ہ س)۔ صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاوجاری ہے۔ آج ابتدائی تجارت کے دوران بھی سونا زیادہ مہنگا ہو رہا ہے۔ چنئی کے علاوہ آج ملک کی بیشتر سونے کی مارکیٹ میں سونا 1,000 روپے فی 10 گرام سے لے کر1,0400روپے فی 10 گرام تک مہنگا
سونا


نئی دہلی، 13 اگست(ہ س)۔ صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاوجاری ہے۔ آج ابتدائی تجارت کے دوران بھی سونا زیادہ مہنگا ہو رہا ہے۔ چنئی کے علاوہ آج ملک کی بیشتر سونے کی مارکیٹ میں سونا 1,000 روپے فی 10 گرام سے لے کر1,0400روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے۔ چنئی میں سونے کی قیمت 500 روپے فی 10 گرام سے لیکر کر 5400 روپے فی 10 گرام مہنگی ہو گئی ہے۔ سونے کے برعکس حاضرچاندی کی قیمتوں میں آج ابتدائی تجارت میں 200 روپے فی کلو تک کی علامتی گراوٹ درج کی گئی ہے۔قیمت میں اس تبدیلی کی وجہ سے 24 کیرٹ کا سونا آج ملک کی زیادہ تر صرافہ مارکیٹوں میں1,54,870فی 10 گرام سےلیکر1,55,020 روپے فی 10 گرام کی حد میں تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح 22کیرٹ کا سونا آج 1,41,960روپے فی 10 گرام سے 1,42,110 روپے فی 10گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں معمولی کمی کی وجہ سے آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں یہ قیمتی دھات 2,54,900 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,020 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,110 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی، ممبئی میں، 24 کیرٹ سونا 1,54,870 فی 10 گرام اور 22 قیراط سونا 1,41,960 فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، احمد آباد میں، 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,54,920 فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے، اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,010 فی 10 گرام ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,54,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,010 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,54,870 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,960 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں، 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,54,920 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,010 روپے فی 10 گرام ہے۔

جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,55,020 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,110 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,54,920 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,010 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنو¿ صرافہ مارکیٹ میں، 24 کیرٹ سونا فی 10 گرام 1,55,020 پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,42,110 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں آج ابتدائی تجارت کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں — بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور — میں 24 کیرٹ سونا 1,54,870 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 1,41,960 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande