ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹنئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی تیزی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فر
علامتی تصویر


ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹنئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی تیزی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان رسہ کشی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال اوپر نیچے ہونے لگی۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.46 فیصد اور نفٹی 0.45 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 109.08 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 78,263.33 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ فروخت کا دباو بننے پر سینسیکس اپنی مضبوطی کھو کر اوپننگ لیول سے تقریباً 480 پوائنٹس سے زیادہ گر کر سرخ نشان میں 77,784.04 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ وہیں خریداری کی حمایت ملنے پر یہ انڈیکس ریکور کر کے کچھ دیر کے لیے 78,118.90 پوائنٹس تک بھی جا پہنچا۔ حالانکہ یہ ریکوری برقرار نہیں رہ سکی۔ بازار میں فروخت کا دباو دوبارہ بننے کے سبب اس انڈیکس کی کمزوری بڑھتی چلی گئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 358.17 پوائنٹس گر کر 77,796.08 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔این ایس ای کے نفٹی نے آج 0.75 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ 24,472.45 پوائنٹس کی سطح سے آج کے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلنے کے بعد اس انڈیکس کی چال میں اتار چڑھاو ہونے لگا۔ پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار میں زیادہ تر وقت فروخت کنندگان کا دبدبہ بنا رہا۔ مسلسل ہو رہی فروخت کے سبب یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے تقریباً 115 پوائنٹس گر کر 24,357.50 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 110.70 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,361 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,769 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,235 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,534 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے چار شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 26 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے آٹھ شیئر سبز نشان میں اور 42 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ہنڈالکو انڈسٹریز، ایس بی آئی، نیسلے اور بجاج آٹو کے شیئر 2.56 فیصد سے لے کر 0.37 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، میکس ہیلتھ کیئر، اپولو ہاسپٹل، جیو فنانشل، بجاج فنسرو اور بھارت الیکٹرانکس کے شیئر 2.21 فیصد سے لے کر 1.06 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande