
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ سینسیکس کی ویکلی ایکسپائری کے ایک دن پہلے گھریلو شیئر بازار آج گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ مانا جا رہا ہے کہ مغربی ایشیا میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے اور بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں تیزی آنے کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار میں آج شروع سے ہی دباو کا ماحول بنا رہا۔آج کے کاروبار کی شروعات معمولی اضافے کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد دن کے پہلے سیشن کے کاروبار کے دوران مسلسل فروخت کا دباو برقرار رہا۔ دوپہر دو بجے کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بڑھا دیا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی حالت میں کچھ سدھار ہوا۔ اس خریداری کے باوجود یہ دونوں انڈیکس سبز نشان میں نہیں پہنچ سکے۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.24 فیصد اور نفٹی 0.15 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 109.08 پوائنٹس یعنی 0.14 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 78,263.33 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس گرتا چلا گیا۔ شیئروں کی لگاتار ہو رہی فروخت کے سبب دوپہر 12 بجے کے قریب یہ انڈیکس دن کی اوپری سطح سے 765.40 پوائنٹس گر کر 656.32 پوائنٹس یعنی 0.84 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 77,497.93 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔اس کے بعد اگلے دو گھنٹے تک یہ انڈیکس اسی سطح کے آس پاس برقرار رہا۔ دوپہر دو بجے کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی حالت میں سدھار ہونے لگا۔ اس خریداری کی حمایت سے سینسیکس دن کی نچلی سطح سے 468.42 پوائنٹس سدھر کر 187.90 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 77,966.35 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔این ایس ای کے نفٹی نے آج 0.75 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ 24,472.45 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی یہ انڈیکس معمولی اضافہ دکھاتے ہوئے 24,473.30 پوائنٹس تک پہنچا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا۔ لگاتار ہو رہی فروخت کے سبب نفٹی 205 پوائنٹس سے زیادہ گر کر 24,265.95 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ دوپہر دو بجے کے بعد بازار میں خریداری شروع ہو گئی، جس سے اس انڈیکس کی حالت میں بھی سدھار ہونے لگا۔ خریداری کی حمایت سے نفٹی دن کی نچلی سطح سے 170 پوائنٹس کی ریکوری کر کے 35.75 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,435.95 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔آج دن بھر کے کاروبار کے دوران بینکنگ اور کیپیٹل گڈز سیکٹر کے شیئروں میں خریداری کا زور بنا رہا۔ اس کے ساتھ ہی پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور میٹل انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے۔ دوسری جانب، آئی ٹی سیکٹر کے شیئروں میں آج لگاتار فروخت ہوتی رہی، جس کی وجہ سے نفٹی کا آئی ٹی انڈیکس 1.54 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔اسی طرح ایف ایم سی جی انڈیکس 0.82 فیصد اور ہیلتھ کیئر انڈیکس 0.78 فیصد گر کر بند ہوئے۔ اس کے علاوہ آٹوموبائل، کنزیومر ڈیوریبلس اور آئل اینڈ گیس انڈیکس بھی کمزوری کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ براڈر مارکیٹ میں آج ملا جلا کاروبار ہوتا رہا۔ نفٹی کا مڈ کیپ انڈیکس 0.28 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ دوسری جانب، سمال کیپ انڈیکس نے 0.18 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے کاروبار کا اختتام کیا۔آج شیئر بازار میں آئی گراوٹ کے سبب شیئر بازار کے سرمایہ کاروں کی دولت میں 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی کمی ہو گئی۔ بی ایس ای میں لسٹڈ کمپنیوں کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن آج کے کاروبار کے بعد گھٹ کر 492.20 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری دن یعنی منگل کو ان کا مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 493.82 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں کو آج کے کاروبار سے تقریباً 1.62 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہو گیا۔آج دن بھر کے کاروبار کے دوران بی ایس ای میں 4,525 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,867 شیئر اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ 2,462 شیئروں میں گراوٹ کا رجحان رہا اور 196 شیئر بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوئے۔ وہیں این ایس ای میں آج 3,045 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,281 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں اور 1,764 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے نو شیئر اضافے کے ساتھ اور 21 شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 17 شیئر سبز نشان میں، 30 شیئر سرخ نشان میں اور تین شیئر بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوئے۔آج دن بھر ہوئی خرید و فروخت کے بعد شیئر بازار کے سرکردہ شیئروں میں سے ہنڈالکو انڈسٹریز 2.80 فیصد، بھارتی ایئرٹیل 1.56 فیصد، اسٹیٹ بینک آف انڈیا 1.50 فیصد، جیو فنانشل 1.31 فیصد اور الٹرا ٹیک سیمنٹ 0.94 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 گینرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ دوسری جانب، ٹی سی ایس 3.93 فیصد، میکس ہیلتھ کیئر 3.13 فیصد، اپولو ہاسپٹل 1.75 فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا 1.63 فیصد اور ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس 1.49 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل ہوئے۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن