تنقید پر رنبیر کپور نے توڑی خاموشی
ممبئی، 12 اگست (ہ س)۔ اداکار رنبیر کپور نے اپنی بے صبری سے منتظر فلم ’رامائن‘ کے وی ایف ایکس کو لے کر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو ’سی جی کریٹکس‘ کہتے ہیں، انہیں شاید ویژول ایفیکٹس تیار کرنے کے پیچید
تنقید پر رنبیر کپور نے توڑی خاموشی


ممبئی، 12 اگست (ہ س)۔

اداکار رنبیر کپور نے اپنی بے صبری سے منتظر فلم ’رامائن‘ کے وی ایف ایکس کو لے کر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ خود کو ’سی جی کریٹکس‘ کہتے ہیں، انہیں شاید ویژول ایفیکٹس تیار کرنے کے پیچیدہ عمل کی مکمل معلومات نہیں ہیں۔ رنبیر کے مطابق، ہدایت کار نتیش تیواری اور پروڈیوسر نمیت ملہوترا نے فلم کے ویڑولز کو حقیقی اور متاثر کن بنانے کے لیے برسوں محنت کی ہے۔

رنبیر نے کہا کہ کسی بھی فلم کے تکنیکی پہلوو¿ں کا جائزہ لینا آسان معلوم ہوتا ہے، لیکن اس کے پیچھے طویل عرصے کی محنت اور باریک منصوبہ بندی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم میں آسمان کے رنگ سے لے کر مناظر کی ساخت تک ہر چھوٹے عنصر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، تاکہ ناظرین کو ایک شاندار اور قابل یقین تجربہ حاصل ہو سکے۔

وہیں پروڈیوسر نمیت ملہوترا نے کہا کہ ’رامائن‘ کو خاص طور پر بڑے پردے کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق تھیٹر اور آئی میکس کے لیے تیار کیے گئے وی ایف ایکس موبائل اسکرین پر اسی اثر کے ساتھ دکھائی نہیں دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ 3ڈی آئی میکس میں فلم کا ٹیزر دیکھنے والے ناظرین کے ردعمل انتہائی مثبت رہے ہیں۔ نمیت کا ماننا ہے کہ فلم کی شان اور تکنیکی معیار کا حقیقی لطف سینما گھروں میں ہی اٹھایا جا سکے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande