
نئی دہلی، 12 اگست(ہ س)۔ تیل اور لیڈ الائے مصنوعات تیار اور ری سائیکل کرنے والی کمپنی آر ڈی انڈسٹریز کے حصص نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے آج اسٹاک مارکیٹ میں ایک مضبوط آغاز کیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 53 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج یہ بی ایس ای پر38.87 فیصدپریمیم کے ساتھ73.60روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر35.85 فیصدپریمیم کے ساتھ 72 روپے کی سطح پر درج ہوا۔
لسٹنگ کے بعد، اسٹاک سپورٹ خریدکی حمایت سے73.60 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، بعد میں منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے یہ65.77 روپے کی سطح پرگر بھی گیا۔ مارکیٹ میں خرید و فروخت کے پورے دن کے بعد کمپنی کے حصص 67.45 روپے کی سطح پر رہے۔ اس طرح، تجارت کے پہلے دن کے کاروبارکے بعد، کمپنی کے آئی پی او کے سرمایہ کار فی حصص14.45روپے یعنی27.26 فیصد کے منافع میں تھے۔
آر ڈی انڈسٹریز کا 425.87 کروڑ روپے کا آئی پی او 5 اور 7 اگست کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 138.83 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میںاہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کے 202.26 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 266.75 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ نیز، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 47.77 گنا سبسکرائب کیا گیا تھا۔
اس آئی پی او کے تحت 2 روپے کی فیس ویلیو کے کل 8,03,52,358 حصص جاری کیے گئے ہیں۔ اس میں سے تقریبا 320 کروڑ روپے مالیت کے 6,03,77,358نئے حصص جاری کیے گئے ہیں، جبکہ پیشکش برائے فروخت ونڈو کے ذریعے تقریبا 106 کروڑ روپے مالیت کے1,99,75,000 حصص فروخت کیے گئے ہیں۔ آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت سے اکٹھا ہونے والی رقم کمپنی اپنے پرانے قرض کے بوجھ کو کم کرنے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔
آر ڈی انڈسٹریز کی مالی صحت کے بارے میں بات کریں تو، جیسا کہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں دعوی کیا گیا ہے جو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر ایس ای بی آئی کو پیش کیا گیا ہے، اس کی مالی صحت مضبوط ہے۔ مالی سال 2023تا2024میں کمپنی کا خالص منافع 8.95 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 33.27 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی دوران گزشتہ مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر 84.68 کروڑ روپے ہو گیا۔
اس دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیابی میں مسلسل اضافہ ہوا۔ اس نے مالی سال 2023تا2024میں 463.39 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 743.53 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی دوران پچھلے مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کو 1,168.88 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی تھی۔
اس دوران کمپنی کا قرض بھی مسلسل بڑھتا گیا۔ مالی سال 2023تا2024کے اختتام پر، کمپنی پر 142.36 کروڑ روپے کا قرض تھا، جو مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 165.77 کروڑ روپے ہو گیا۔ ساتھ ہی پچھلے مالی سال 2025تا2026کی بات کریں تو اس مالی سال کے دوران کمپنی کا قرضہ بڑھ کر 182.75 کروڑ روپے ہو گیا۔
اس دوران کمپنی کے رزرو اور سرپلس میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال2023تا2024 کے اختتام پر کمپنی کے رزرو اور سرپلس 26.06 کروڑ روپے تھے، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 59.42 کروڑ روپے ہو گئے۔ پچھلے مالی سال 2025تا2026میں کمپنی کے رزرو اور سرپلس کم ہو کر 96.42 کروڑ روپے کی سطح پرآگئے تھے۔
اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال2023تا2024 میں یہ 29.25 کروڑ روپے تھی، جو مالی سال 2024تا2025میں بڑھ کر 62.60 کروڑ روپے ہو گئی۔ اسی کے ساتھ ہی گزشتہ مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کی مجموعی مالیت 147.28 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح، ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسز،ڈپریشیئیشنس اینڈ ایمارٹائزیشن ) 2023تا2024میں 28.06 کروڑ روپے رہی جو کہ 2024تا2025میں بڑھ کر 65.93 کروڑ روپے ہو گئی۔ پچھلے مالی سال 2025تا2026 میں کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 147.08 کروڑ روپے تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی