
نئی دہلی، 12 اگست (ہ س)۔ صرافہ بازار میں آج ابتدائی تجارت کے دوران زبردست تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ چنئی کے علاوہ ملک کے بیشترصرافہ بازاروں میں آج سونا 1,720 روپے سے لے کر 1,870 روپے فی 10 گرام مہنگا ہو گیا ہے۔ وہیں چنئی میں سونے کی قیمت میں 2,020 روپے سے لے کر 2,210 روپے فی 10 گرام تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ صرافہ بازار میں اسپاٹ سلور نے بھی آج 10,200 روپے فی کلو گرام تک کی چھلانگ لگائی ہے۔
قیمت میں اس تبدیلی کی وجہ سے 24 کیرٹ سونا آج ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں 1,53,830 روپے سے لے کر 1,54,380 روپے فی 10 گرام کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,41,010 روپے سے لے کر 1,41,510 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,55,100 روپے فی کلو گرام کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,53,980 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,41,160 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,53,830 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,010 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,53,880 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,41,060 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ، آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,54,380 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,510 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,53,830 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,010 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,53,880 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,41,060 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,53,980 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,160 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,53,880 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,41,060 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,53,980 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,41,160 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سوناابتدائی کاروبار کے دوران زوردار اچھال کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظرا ٓ رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں، بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,53,830 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تین شہروں کے صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,41,010 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد