برکس ممالک کی معیشتیں عالمی ترقی کی اہم محرک ہیں: وزیر خزانہ سیتارمن
نئی دہلی/جے پور، 12 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو کہا کہ برکس ممالک کی معیشتیں عالمی معیشت کی ترقی کے اہم انجن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں انہیں یکساں ساختیاتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا
برکس ممالک کی معیشتیں عالمی ترقی کی اہم محرک ہیں: وزیر خزانہ سیتارمن


نئی دہلی/جے پور، 12 اگست (ہ س)۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو کہا کہ برکس ممالک کی معیشتیں عالمی معیشت کی ترقی کے اہم انجن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں انہیں یکساں ساختیاتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن نے آج جے پور میں منعقد برکس رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

سیتارمن نے ”رکن ممالک میں نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے میں نیو ڈیولپمنٹ بینک کا کردار“ کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ترقی کے اہم انجن ہونے کے باوجود برکس ممالک کی معیشتوں کو بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ حاصل کرنے میں یکساں ساختیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مسلسل نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے مضبوط، مستحکم اور قابل پیش گوئی فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری کے خطرات کو کم کرنے، منصوبوں کو بینکوں کے لیے پرکشش بنانے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے میں کثیر ملکی ترقیاتی بینکوں کے اہم کردار پر بھی زور دیا، تاکہ بڑے پیمانے پر نجی سرمایہ حاصل کیا جا سکے۔

ہندوستان کے تجربے کے بارے میں سیتارمن نے کہا کہ حکومت ہند نے مسلسل سرکاری سرمایہ جاتی اخراجات اور اس سے متعلق ساختی اصلاحات کے ذریعے اپنے بنیادی ڈھانچے کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں سرکاری سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو شاہراہوں، ریلوے، بندرگاہوں، لاجسٹکس نظام، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے نیٹ ورک میں پیداواری قومی اثاثے بنانے کی ایک سوچے سمجھے حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر برازیل کی سابق صدر اور نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے سیمینار سے خصوصی خطاب کیا۔ اقتصادی امور کی سکریٹری انورادھا ٹھاکر اور فکی کے سینئر نائب صدر وجے شنکر بھی پروگرام میں شامل ہوئے۔ سیمینار میں سینئر پالیسی سازوں، کثیر ملکی اداروں اور نجی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande