اٹھارہ سال بعد پھر آمنے سامنے اکشے اور سیف ، ’حیوان‘  فلم کا خوفناک ٹیزر جاری
اکشے کمار اور سیف علی خان کی جوڑی نے اب تک کئی فلموں میں ناظرین کو محظوظ کیا ہے، لیکن اب دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آنے والے ہیں۔ ہدایت کار پریہ درشن کی آنے والی فلم ’حیوان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹیزر میں ایک بھی مکالم
اٹھارہ سال بعد پھر آمنے سامنے اکشے اور سیف ، ’حیوان‘  فلم کا خوفناک ٹیزر جاری


اکشے کمار اور سیف علی خان کی جوڑی نے اب تک کئی فلموں میں ناظرین کو محظوظ کیا ہے، لیکن اب دونوں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آنے والے ہیں۔ ہدایت کار پریہ درشن کی آنے والی فلم ’حیوان‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹیزر میں ایک بھی مکالمہ نہیں ہے۔ خوفناک دھن، پراسرار ماحول اور اکشے اور سیف کے کرداروں کی جھلک فلم کے تئیں تجسس بڑھاتی ہے۔ ٹیزر میں اکشے خطرناک انداز میں نظر آتے ہیں، جبکہ سیف کو ایک معذور شخص کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو چھڑی کے سہارے چلتے ہیں۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’وہ خطرہ سنتا ہے... میں ہی خطرہ ہوں! اب جیت کس کی ہوگی؟ ہیرو یا حیوان؟‘‘ ٹیزر میں دونوں فنکاروں کے درمیان ہونے والی ٹکراؤ کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن کہانی کے حوالے سے فلم سازوں نے فی الحال سسپنس برقرار رکھا ہے۔ اکشے فلم میں منفی کردار میں نظر آئیں گے، جو ان کے لیے ایک مختلف نوعیت کا کردار مانا جا رہا ہے۔ وہیں سیف کا لک اور ان کا معذور کردار کہانی کو لے کر کئی سوال کھڑے کرتا ہے۔

’حیوان‘ کے ذریعے اکشے کمار اور سیف علی خان تقریباً 18 سال بعد ایک ساتھ پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔ دونوں کو آخری بار 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹشن‘ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں بومن ایرانی، سائیامی کھیر اور شریا پلگاؤںکر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم 11 ستمبر 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ ٹیزر کے بعد اب ناظرین کی نظریں فلم کے ٹریلر اور اکشے-سیف کے آمنے سامنے ہونے والے ٹکراؤ پر ٹکی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande