امریکہ 2030 تک کیف کو بھیجی جانیوالی جیولین میزائلوں کی بھرپائی نہیں کرپائے گا
واشنگٹن، 11 اگست (ہ س)۔ امریکہ کم از کم سال 2030 تک یوکرین کو بھیجی جانے والی جیولین اینٹی ٹینک میزائلوں کی بھرپائی نہیں کرپائے گا۔ یہ دعوی ریا نووستی نے پینٹاگون کے بجٹ دستاویزات کی بنیاد پر کیا ہے۔ مالی سال 2022تا2025 میں، امریکی فوج نے اپنے ذخی
یوکرین


واشنگٹن، 11 اگست (ہ س)۔ امریکہ کم از کم سال 2030 تک یوکرین کو بھیجی جانے والی جیولین اینٹی ٹینک میزائلوں کی بھرپائی نہیں کرپائے گا۔ یہ دعوی ریا نووستی نے پینٹاگون کے بجٹ دستاویزات کی بنیاد پر کیا ہے۔

مالی سال 2022تا2025 میں، امریکی فوج نے اپنے ذخیرے کو بھرنے کے لیے 9,374 میزائل خریدے۔ تاہم، ان بیچوں کا ایک بڑا حصہ معاہدوں پر دستخط ہونے کے کئی سال بعد بھی فوج کو نہیں پہنچایا جاسکا۔ سب سے حالیہ ڈیلیوری-944 میزائلوں کی ایک کھیپ، جس کی مالی اعانت 2024 میں کی گئی تھی-اگست 2030 تک شروع نہیں ہوپائے گی۔

ریا نووستی کے حساب کے مطابق جیولین سسٹم کے لیے کمانڈ اور لانچ یونٹ کی فراہمی میں بھی کئی سال کی تاخیر ہوگی۔ یوکرین کو بھیجے گئے ہتھیاروں کو بھرپائیکے لیے خریدی گئی تازہ ترین کھیپ میں 50 وار ہیڈز شامل ہیں اور اسے 2028 کے آخر تک امریکی فوج کے حوالے کرنے کا منصوبہ ہے۔

پینٹاگون اس تاخیر کو اس حقیقت سے منسوب کرتا ہے کہ مالی سال 2022تا2024 میں اضافی خریداری کی رقم اس کی سہولیات کی پیداواری صلاحیت سے تجاوز کر گئی۔ ریا نووستی نے اطلاع دی کہ جیولین میزائل کی پوری خریداری اور پیداوار کی تکمیل میں 4.5 سال لگتے ہیں، جبکہ کمانڈ اور لانچ یونٹ کے لیے اس میں چار سال سے تھوڑا زیادہ وقت لگتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande