ابتدائی تجارت میں شیئر مارکیٹ پر دباؤ ، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباؤ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباؤ بن گیا جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی ،دونوں انڈیکس کی کمزوری بڑھتی
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباؤ نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کا آغاز بھی معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا دباؤ بن گیا جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی ،دونوں انڈیکس کی کمزوری بڑھتی چلتی گئی ۔ تاہم کاروبار کے پہلے آدھے گھنٹے کے بعد، خریداروں نے اپنی خریداری کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کی حالت میں معمولی بہتری ہوتی نظر آ ئی۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.49 فیصد اور نفٹی 0.45 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 32.67 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 78,509.77 پوائنٹس کی سطحپر کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بن گیا جس کی وجہ سے انڈیکس گرتا چلا گیا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے، سینسیکس ٹریڈنگ کے پہلے آدھے گھنٹے میں تقریباً 400 پوائنٹس گر کر 78,114.07 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنایا جس کی وجہ سے اس کی صورتحال بہتر ہونے لگی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 387.58 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 78,154.86 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے بھی آج 8.70 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد پھسل کر 24,575.10 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا آغاز کیا۔ مارکیٹ کھلتے ہی ہمہ گیر فروخت شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس مسلسل گرتا چلا گیا۔ مسلسل فروخت کی وجہ سے نفٹی ٹریڈنگ کے پہلے نصف گھنٹے کے اندر 120 پوائنٹس سے زیادہ پھسل کر 24,460.90 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی کارکردگی میں معمولی بہتری آئی۔ خرید و فروخت جاری رہنے کے درمیان تجارت کے ابتدائی گھنٹے کے بعد، نفٹی صبح سوا دس بجے 110.45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,473.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اب تک، اسٹاک مارکیٹ میں 2,801 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,342 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان میں کاروبار کرتے ہوئے جبکہ 1,459 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے سات حصص خریداری کی حمایت کی وجہ سے سبز نشان میں تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباؤ کے باعث 23 حصص سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 16 حصص سبز نشان میں اور 34 حصص سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے ۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعدحصص بازار کے بڑے شیئروں میں سے آئشر موٹرز، بجاج آٹو، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، ٹائٹن کمپنی اور بجاج فنسر کے حصص 1.37فیصد سے 0.76فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس، نیسلے، ایکسس بینک، انٹر گلوب ایوی ایشن اور ایس بی آئی لائف انشورنس کے حصص 1.79فیصد سے 1.08فیصد تک کے کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری دن پیر کو سینسیکس 43.67 پوائنٹسیعنی 0.06 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 78,542.44 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی نے 13.15 پوائنٹس یعنی 0.05 فیصدکے معمولی اضافے کے ساتھ 24,583.80 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا اختتام کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande