
نئی دہلی، 11 اگست(ہ س)۔ گھریلو شیئربازار آج نفٹی کی ہفتہ وار میعاد ختم ہونے کے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ آج کی تجارت بھی معمولی کمزوری کے ساتھ شروع ہوئی۔ بازار کھلنے کے بعد دن کے پہلے سیشن کے بیشتر حصے میں فروخت کا دباو¿ جاری رہا، جس کی وجہ سے نفٹی اور سینسکس دونوں انڈیکس میں مزید گراوٹ آئی۔ دن کے دوسرے سیشن میں خریداروں نے خریداری میں تیزی پیدا کی، جس کی وجہ سے مارکیٹ کچھ حد تک بحال ہونے میں کامیاب رہی۔ دن بھر کاروبار کے بعد سینسکس0.49 فیصد اور نفٹی 0.46 فیصد کے نقصان کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا سینسکس آج 32.67 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 78,509.77 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں فروخت کا دباو تھا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس گرتا رہا۔ دوپہر تقریبا 12 بجے، مسلسل فروخت کی وجہ سے سینسکس 494.18 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد کے نقصان کے ساتھ 78,048.26 کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری میں تیزی پیدا کی، جس کی وجہ سے انڈیکس کی نقل و حرکت میں بہتری آئی۔ دوپہر 12 بجے کے بعد خریداری پر سینسکس دن کی کم ترین سطح سے 100 پوائنٹس سے زیادہ کی بحالی کے ساتھ 388.19 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 78,154.25 کی سطح پربند ہوا۔
سینسکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 8.70 پوائنٹس یعنی 0.04 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,575.10 کی سطح پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی حصص کی آل راونڈ سیل ہوتی رہی جس کی وجہ سے یہ انڈیکس گرتا رہا۔ دن کے پہلے سیشن کے اختتام تک، اسٹاک کی مسلسل فروخت کی وجہ سے نفٹی 154.55 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد گراوٹ کے ساتھ 24,429.25 کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری میں تیزی لا کر مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی معمولی بہتری نظر آنے لگی۔ نفٹی نے دن کی کم ترین سطح سے 40 پوائنٹس سے زیادہ کی بحالی کی اور سارا دن کاروبارکے بعد 112.10 پوائنٹ کیگراوٹ کے ساتھ 24,471.70 پوائنٹ کی سطح پر بند ہوا۔
آج دن بھرکے کاروبار میں دواسازی اور آئی ٹی سیکٹر کے اسٹاک میں خریداری کارجحان رہا۔ اسی طرح تیل اور گیس انڈیکس بھی معمولی اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہا۔ دوسری طرف، ایف ایم سی جی، دھات اور آٹوموبائل سیکٹر کے اسٹاک میں آج مسلسل فروخت دیکھنے میں آئی۔ اسی طرح بینکنگ، کیپٹل گڈز، کنزیومر ڈیوریبلز اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی سرخ نشان میں بند ہوئے۔ وسیع تر بازار آج مخلوط تجارت کر رہے تھے۔ نفٹی مڈکیپ انڈیکس 0.02 فیصد کی معمولی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اس کے برعکس، اسمال کیپ انڈیکس نے آج کی تجارت کا اختتام 0.22 فیصد کے اضافے کے ساتھ کیا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں کمزوری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں ڈھائی لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آج کی تجارت کے بعد بی ایس ای میں درج کمپنیوں کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 492.78 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) رہ گیا۔ آخری تجارتی دن یعنی پیر کو ان کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 495.31 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح آج کی تجارت سے سرمایہ کاروں کو تقریبا 2.53 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
دن بھرکے کاروبارکے دوران بی ایس ای پر 4,510 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 2,033 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ 2,279 حصص میں گراوٹ دیکھی گئی، وہیں 198 حصص بغیر کسی اتارچڑھاوکے بند ہوئے۔ دوسری طرف، آج این ایس ای پر 3,041 حصص کی فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 1,270 حصص فوائد کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے اور 1,771 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسکس کے 30 حصص میں سے پانچ حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 25 حصص میں گراوٹ آئی۔ نفٹی میں شامل50 حصص میں سے 13 سبز نشان میں تجارت کر رہے تھے، جبکہ 37 سرخ نشان میں بندہوئے۔
اسٹاک مارکیٹ کے ہیوی ویٹس میں، ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز 3.99 فیصد، ایٹرنل 2.50 فیصد، ٹی سی ایس 0.82 فیصد، ٹائٹن کمپنی 0.75 فیصد اور انفوسس 0.65 فیصد دن کے ٹاپ 5 فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ دوسری طرف، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس 2.77 فیصد، میکس ہیلتھ کیئر 2.71 فیصد، نیسلے 2.32 فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ 2.14 فیصد اور اپولو ہاسپٹلز 1.81 فیصد آج سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے 5 اداروں میں شامل تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی