نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا بھارت دورہ جلد
کاٹھمنڈو، 11 اگست (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ جلد بھارت کا دورہ کریں گے۔ پیر کے روز سنگھ دربار واقع وزیر اعظم دفتر میں بھارتی سفیر نوین سریواستو سے پہلی ملاقات کے دوران شاہ نے یہ اطلاع دی۔ اس موقع پر بھارتی سفیر نوین سریواستو نے وزیر اعظم
نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا بھارت دورہ جلد


کاٹھمنڈو، 11 اگست (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ جلد بھارت کا دورہ کریں گے۔ پیر کے روز سنگھ دربار واقع وزیر اعظم دفتر میں بھارتی سفیر نوین سریواستو سے پہلی ملاقات کے دوران شاہ نے یہ اطلاع دی۔ اس موقع پر بھارتی سفیر نوین سریواستو نے وزیر اعظم شاہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نیک خواہشات کا پیغام اور بھارت کے دورے کا باضابطہ دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

وزیر اعظم کے سکریٹریٹ کے ایک رکن کے مطابق بھارتی سفیر نے بالیندر شاہ سے بھارت کا دورہ کرنے کی درخواست بھی کی۔ اس کے جواب میں وزیر اعظم شاہ نے کہا، ’دعوت کے لیے شکریہ، میں جلد ہی بھارت کا دورہ کروں گا۔‘

وزیر اعظم بننے کے بعد سفیروں سے تنہائی میں ملاقات نہ کرنے کی پالیسی اپنانے والے شاہ اب تک سفیروں سے اجتماعی طور پر ملاقات کرتے رہے ہیں۔ تاہم وزیر اعظم بننے کے تقریباً ساڑھے چار ماہ بعد پیر کو انہوں نے پہلی مرتبہ ایک ہی دن بھارت اور چین کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات کی۔

وزیر اعظم شاہ کے ساتھ ان کے چیف پرائیویٹ سیکریٹری سوباس شرما، آئی ٹی مشیر وویک مشرا اور وزارت خارجہ کے بھارت ڈیسک کے سربراہ جوائنٹ سیکریٹری سمیت دو دیگر افسران موجود تھے۔ دوسری جانب بھارتی سفیر نوین سریواستو کے ساتھ ڈپٹی چیف آف مشن اور سیاسی افسر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم بننے کے بعد کسی بھارتی عہدیدار کے ساتھ شاہ کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔ ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔وزیر اعظم کی ٹیم کے ایک مشیر نے کہا، ’پیر کے روز ہی وزیر اعظم کو بھارت کے دورے کی دعوت ملی ہے۔ اس سے وزیر اعظم کے بھارت دورے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ اب دورہ کب کرنا ہے، یہ وزیر اعظم پر منحصر ہے۔‘

وزیر اعظم شاہ نے اب تک کسی بھارتی عہدیدار سے ملاقات نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے ان کے ممکنہ بھارت دورے کو لے کر سوالات اٹھ رہے تھے۔ اسی دوران جولائی کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر کمار بین نئی دہلی پہنچے تھے، جہاں انہوں نے بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈووال اور ان کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ کمار بین کا نئی دہلی دورہ وزیر اعظم بالیندر شاہ کے بھارت دورے کے لیے ماحول تیار کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔ نئی دہلی روانگی سے قبل اور واپسی کے بعد بھی کمار بین نے بھارتی سفیر نوین سریواستو سے بات چیت کی تھی۔کمار بین سے قبل نیپال کے وزیر خارجہ شیشیر کھنال اور راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے صدر روی لامیچھانے بھی بھارت کا دورہ کر چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande