ٹی وی پر ایک بار پھر جلوہ بکھیریں گی مادھوری دکشت
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت جلد ہی ٹی وی پر ایک نئے انداز میں نظر آنے والی ہیں۔ امیتابھ بچن کے مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے مراٹھی ورژن ’کون ہو نار کروڑپتی‘ کی میزبانی مادھوری دکشت کریں گی۔ پروڈیوسرز نے شو کا نیا پرومو جاری کرد
ٹی وی پر ایک بار پھر جلوہ بکھیریں گی مادھوری دکشت


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری دکشت جلد ہی ٹی وی پر ایک نئے انداز میں نظر آنے والی ہیں۔ امیتابھ بچن کے مقبول کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے مراٹھی ورژن ’کون ہو نار کروڑپتی‘ کی میزبانی مادھوری دکشت کریں گی۔ پروڈیوسرز نے شو کا نیا پرومو جاری کردیا ہے، جس میں اداکارہ کا شاندار انداز دیکھنے کو مل رہا ہے۔یہ شو مادھوری دکشت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے وہ تقریباً 24 سال بعد سونی چینل پر واپسی کر رہی ہیں۔پرومو کا آغاز مادھوری دکشت کی شاندار انٹری سے ہوتا ہے۔ ہرے رنگ کی لاونی ساڑی پہنے اداکارہ ’پہلا پہلا پیار ہے‘ گانے پر نظر آتی ہیں۔ اس کے بعد وہ شو کے حوالے سے اپنی خوشی اور جوش کا اظہار کرتی ہیں۔مادھوری کہتی ہیں کہ وہ مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقات، ان کی غیر معمولی کہانیاں سننے اور ہاٹ سیٹ پر ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلتے دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔پرومو جاری ہونے کے بعد مداح بھی اداکارہ کو اس نئے انداز میں دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔مادھوری دکشت نے 2002 میں سونی چینل پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’کہیں نہ کہیں کوئی ہے‘ کی میزبانی کی تھی۔ اب طویل وقفے کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر اسی نیٹ ورک سے وابستہ ہورہی ہیں۔’کون ہو نار کروڑپتی‘ جلد ہی سونی مراٹھی اور سونی لیو پر نشر کیا جائے گا۔ اس شو کے ذریعے مراٹھی ناظرین کو کوئز، تفریح اور مقابلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کی متاثر کن کہانیوں کا ایک نیا تجربہ دیکھنے کو ملے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande