10 اور 20 روپے کے ایک ارب پولیمر بینک نوٹ لانے کو حکومت کی منظوری
نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے 10 اور 20 روپے کے ایک ارب پولیمر بینک نوٹ لانے کی منظوری دے دی ہے۔ ان دونوں مالیت کے 100-100 کروڑ پولیمر نوٹ جاری کیے جائیں گے اور ان کے فیلڈ ٹرائل کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن
10 اور 20 روپے کے ایک ارب پولیمر بینک نوٹ لانے کو حکومت کی منظوری


نئی دہلی، 11 اگست (ہ س)۔ مرکزی حکومت نے 10 اور 20 روپے کے ایک ارب پولیمر بینک نوٹ لانے کی منظوری دے دی ہے۔ ان دونوں مالیت کے 100-100 کروڑ پولیمر نوٹ جاری کیے جائیں گے اور ان کے فیلڈ ٹرائل کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے اپنے مرکزی بورڈ کی سفارش کی بنیاد پر ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ، 1934 کی دفعہ 25 کے تحت مرکزی حکومت کو یہ تجویز بھیجی تھی۔

مرکزی حکومت نے فیلڈ ٹرائل کے لیے 10 اور 20 روپے کے ایک ایک ارب پولیمر بینک نوٹ جاری کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ تجویز میں فیلڈ ٹرائل کے لیے دونوں مالیت کے ایک ایک ارب پولیمر بینک نوٹ جاری کرنے اور ٹرائل کامیاب ہونے کے بعد ان دونوں مالیت میں پولیمر بینک نوٹ باقاعدگی سے جاری کرنے کی بات کہی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کے مطابق پولیمر بینک نوٹ کاغذی بینک نوٹوں کے ساتھ ہی جاری کیے جانے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آر بی آئی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ پولیمر بینک نوٹوں کی خریداری کا عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس لیے فی الحال یہ بتانا ممکن نہیں ہے کہ پولیمر بینک نوٹ کب سے گردش میں لائے جائیں گے یا ان کی تیاری اور خریداری پر کتنا خرچ آئے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande