
رنویر سنگھ کی ’ڈان 3‘ سے اچانک علیحدگی کے بعد شروع ہونے والا تنازعہ اب ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے۔ فلم کے حوالے سے قانونی نوٹس اور فلم انڈسٹری کی تنظیموں کی مداخلت کے درمیان پروڈیوسر -ہدایت کار فرحان اختر نے رنویر کا نام لیے بغیر ان پر نشانہ لگایا۔
فلم دل چاہتا ہے کے 25 سال مکمل ہونے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرحان نے شوٹنگ شروع ہونے سے قبل اداکاروں کے پروجیکٹ چھوڑنے کی صورت حال پر اپنی ناراضگی ظاہر کی اور اسے آج کل کا پیٹرن قرار دیا۔
بات چیت کے دوران فرحان نے فلم ’دل چاہتا ہے‘ سے متلعق تقریباً 25 سال پہلے کا ایک واقعہ شیئر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے چند روز قبل سیف علی خان نے تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے پروجیکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔دوسری فلم کا شیڈول بدل جانے کی وجہ سے سیف کے لیے تاریخ کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔
فرحان کے مطابق انہوں نے سیف کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن بالآخر اداکار کو فلم چھوڑنی پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ان کے دماغ نے کام کرنا بند کر دیا کیونکہ جس کردار پر انہوں نے کام کیا تھا، انہیں لگتا تھا کہ سیف کے علاوہ اس کردار کوئی اور ادا نہیں کر سکتا۔
سیف کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے فرحان نے موجودہ واقعات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’شوٹنگ شروع ہونے میں صرف ایک مہینہ باقی تھا ،جو آج کل ایک پیٹرن بن گیا ہے۔“ فرحان نے واضح کیا کہ ایسے واقعات صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ انڈسٹری کے دیگر لوگوں کے ساتھ بھی ہوتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے براہ راست رنویر سنگھ کا نام نہیں لیا لیکن ان کے اس بیان کو ’ڈان 3‘ کے تنازع کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ رنویر کے فلم چھوڑنے کے بعد سے انڈسٹری میں اس پروجیکٹ کو لے کر کافی چرچا ہو رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد