
ہندوستان کے خلائی شعبے کی تاریخ میں 12 اگست کا دن خاص اہمیت کا حاملہے۔ آج کے دن 1919 میں احمدآباد میں عظیم سائنسدان اور ہندوستان کے خلائی پروگرام کے معمار ڈاکٹر وکرم امبالال سارا بھائی پیدا ہوئے۔
ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے سارا بھائی کو کاروبار کے بجائے سائنس اور تحقیق میں دلچسپی تھی۔ ابتدائی تعلیم ہندوستان میں مکمل کرنے کے بعد انہوں نے انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ ہندوستان واپس آنے پر، انہوں نے سائنسی تحقیق شروع کی اور ملک میں خلائی سائنس کو ترقی دینے کے لیے کام کیا۔
ہندوستان کے منظم خلائی پروگرام کو 1962 میں انڈین نیشنل کمیٹی فار اسپیس ریسرچ کے قیام کے ساتھ ایک نئی سمت ملی ۔ سارا بھائی اس کے چیئرمین بنے۔ اس وقت ملک کے پاس وسائل اور ٹیکنالوجی محدود تھی لیکن سارا بھائی نے سائنسدانوں کی ایک مضبوط ٹیم بنائی اور ہندوستان کے خلائی مشن کی بنیاد رکھی۔ کیرالہ کے تھومبا میں راکٹ لانچنگ سینٹر کا قیام بھی اسی کوشش کا حصہ تھا۔ بعد ازاں 1969 میں انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا قیام عمل میں آیا۔
دیگر اہم واقعات
1602 - مغل شہنشاہ اکبر کے دربار میں وزیر ابوالفضل کو سلیم مرزا کی شہ پر قتل کر دیا گیا۔ سلیم نے بعد میں جہانگیر کے نام سے مغلسلطنت سنبھالی۔
1765 - الہ آباد معاہدے کے تحت ہندوستان میں برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکمرانی میں دخل کا آغاز ہوا۔
1833 - امریکی شہر شکاگو کا قیام۔
1908 - ہنری فورڈ کی کار کمپنی نے کار کا پہلا ماڈل تیار کیا۔
1908-واجنگلی حیاتیات اورماحولیات کے ماہر، مصور، فوٹوگرافر اور دستاویزی فلم ساز رابن بنرجی پیدا ہوئے ۔
1914 - پہلی جنگ عظیم کے دوران، برطانیہ نے آسٹریا ہنگری کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1931 – ہندوستان کے مشہور مورخ عرفان حبیب کی پیدائش۔
1953 - یونان کے ایونی جزائر میں زلزلے سے 435 افراد ہلاک ہوئے۔
1960 - ناسا نے اپنا پہلا کامیاب مواصلاتی سیٹلائٹ ایکو- اے لانچ کیا۔
1981 - آئی بی ایم نے اپنا پہلا پرسنل کمپیوٹر متعارف کرایا جس کی قیمت16ہزار ڈالر تھی۔
1997 - مشہور پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور بزنس مین گلشن کمار کا قتل۔
2004 - فرانس کے مشہورفٹ بالر زین الدین زیدان نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
2004 - عراقی شہر نجف پر امریکی حملے میں 165 افراد مارے گئے۔
2009 - ہندوستان کے معروف ماہر اقتصادیات سی رنگاراجن کو وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
2023 - ہندوستان نے ملیشیا کو 4-3 سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ریکارڈ چوتھی بار جیت لیا۔
2024 - پیرس میں 33ویں اولمپکس کا اختتام۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد