نیرج چوپڑا نے تاریخی تمغے جیتنے پر بسنت اور شاہنواز کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کے سابق عالمی چیمپئن اور اولمپک تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے پیر کو ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر-20 چیمپئن شپ 2026 میں تاریخی تمغے جیتنے والے بسنت کمار میگھوال اور شاہنواز خان کومبارکباد دی۔ بسنت نے مردوں کی اونچی کود میں
Sports-Neeraj-congratulates-basant-shahnavaz


نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ ہندوستان کے سابق عالمی چیمپئن اور اولمپک تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے پیر کو ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر-20 چیمپئن شپ 2026 میں تاریخی تمغے جیتنے والے بسنت کمار میگھوال اور شاہنواز خان کومبارکباد دی۔ بسنت نے مردوں کی اونچی کود میں چاندی کاتمغہ جبکہ شاہنواز نے مردوں کی لمبی کود میں کانسے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔

نیرج چوپڑا نے پیر کو اپنے ایکس ہینڈل پر دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا،”یہ بسنت کمار میگھوال اور شاہنواز خان کے لئے یہ بہت سی کامیابیوں میں سے پہلی ہے۔ انہوں نے انڈر- 20 ورلڈ چیمپیئن شپ میں بالترتیب مردوں کی اونچی چھلانگ اور لمبی چھلانگ میں چاندی اور کانسہ کے تمغے جیتے ہیں۔ انہیں اور اس طرح کے شاندار ہنر کے ساتھ کام کر رہی پردے کے پیچھے کی پوری ٹیم کو مبارکباد۔“

بسنت نے تاریخ رقم کی

عالمی ایتھلیٹکس انڈر-20 چیمپئن شپ میں 19 سالہ بسنت کمار میگھوال اونچی چھلانگ کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ انہوں نے 2.21 میٹر کی چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا، یہ ان کی ذاتی بہترین کارکردگی بھی ہے۔

بسنت نے اس سے قبل اپریل میں بنگلورو میں جونیئر فیڈریشن کپ کے دوران 2.21 میٹر کی چھلانگ لگائی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے مئی میں ہانگ کانگ میں ایشین انڈر-20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 2.20 میٹر کی چھلانگ لگا کر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

یوجین میں، بسنت نے اپنی پہلی کوشش میں 2.06 میٹر کی اونچائی کو عبور کیا، جب کہ 2.12 میٹر کی چھلانگ کے لئے انہیں دو کوششیں کرنی پڑیں۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی پہلی کوشش میں 2.17 میٹر عبور کیا اور دوسری کوشش میں 2.21 میٹر کی اونچائی عبور کر اپنے بہترین اسکور کی برابری کی۔ تاہم، وہ تینوں کوششوں میں 2.24 میٹر اونچائی عبور نہیں کر سکے۔ تین کھلاڑیوں کے 2.21میٹر عبور کرنے کے بعد کاونٹ بیک کی بنیاد پر بسنت کو چاندی کا تمغہ حاصل ہوا۔

شاہنوازنے لمبی چھلانگ میں تاریخ رقم کی

شاہنواز خان نے 7.84 میٹر کی بہترین چھلانگ لگا کر کانسے کا تمغہ جیتا اور ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر 20 چیمپئن شپ میں لمبی چھلانگ کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد کھلاڑی بننے کا شرف حاصل کیا۔ اس سے قبل شائلی سنگھ نے 2021 میں خواتین کی لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

ایشین انڈر 20 چیمپئن شاہنواز نے ابتدا میں 7.67 میٹر کی چھلانگ سے کیا۔ انہوں نے اپنی دوسری کوشش میں 7.72 میٹر کی چھلانگ لگائی اور پھر تیسری کوشش میں 7.84 میٹر کی تمغہ جیتنے والی چھلانگ لگائی ۔ اس کے بعد نہوں نے 7.52 میٹر، 7.83 میٹر اور 5.37 میٹر چھلانگ لگائی۔ شاہنواز کی ذاتی بہترین کارکردگی 8.30 میٹر ہے جو انہوں نے جون میں ہندوستانی چیمپئن شپ میںدرج کی تھی ۔

ہندوستان نے تین تمغے جیتے

بسنت اور شاہنواز کے تمغوں کے ساتھ ہندوستان نے یوجین ٹورنامنٹ میںتین تمغے حاصل کئے۔ اس سے پہلے جمعہ کو آشیش یادو نے مردوں کے نیزہ پھینک میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

ہندوستان کی تین تمغے جیتنے کی یہ کارکردگی ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر-20 چیمپئن شپ میں اس کی بہترین کارکردگی کی برابری ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل 2021 اور 2022 کے ایڈیشن میں بھی چاندی کے دو اور کانسے کا ایک سمیت تین تمغے جیتے تھے۔

ہندوستان نے ورلڈ ایتھلیٹکس انڈر-20 چیمپئن شپ کی تاریخ میں اب تک دو سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ نیرج چوپڑا نے 2016 میں مردوں کےنیزہ پھینک مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا، جب کہ ہیما داس نے 2018 میں خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں خطاب حاصل کیا تھا۔ دونوں ایڈیشن میں سونے کا تمغہ ہی ہندوستان کا واحد تمغہ تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande