ممبئی ٹی 20 لیگ کی توسیع کی تیاری، نویں ٹیم کے لیے ایم سی اے نے بولیاں طلب کی
ممبئی، 10 اگست (ہ س)۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے باوقار ٹی 20 ممبئی لیگ میں ایک نئی ٹیم کوشامل کرنے کے حقوق کے لیے بولیوں کو مدعو کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مردوں کی ٹی 20 ممبئی لیگ کے نو ٹیموں کا ٹورنامنٹ بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ نئی فر
Sports-Cricket-Mca-invites-bids-for-T20-Mumbai-lea


ممبئی، 10 اگست (ہ س)۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے باوقار ٹی 20 ممبئی لیگ میں ایک نئی ٹیم کوشامل کرنے کے حقوق کے لیے بولیوں کو مدعو کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مردوں کی ٹی 20 ممبئی لیگ کے نو ٹیموں کا ٹورنامنٹ بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

نئی فرنچائزی نوی ممبئی علاقہ کی نمائندگی کرے گی۔ اس کی شمولیت سے لیگ کا دائرہ مزید وسیع ہوگا اور ارد گرد کے علاقوں کے زیادہ کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا پلیٹ فارم ملے گا۔ یہ فیصلہ جون میں لیگ کے کامیاب چوتھے سیزن کے بعد آیا ہے۔ چوتھے سیزن میں شائقین کی زبردست دلچسپی دیکھنے کو ملی اور انتہائی مسابقتی میچ دیکھنے میں آئے، جس نے ٹی 20 ممبئی لیگ کی پوزیشن کو بھارت کے معروف فرنچائز ی پر مبنی گھریلو ٹی20 مقابلوں میں سے ایک کے طور پر مزید مضبوط کیا۔

دلچسپی رکھنے ادارے 10 اگست سے 25 اگست 2026 تک صبح 11 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان کرکٹ سینٹر میں ایم سی اے دفتر سے بولی سے متعلق دستاویز حاصل کر سکتے ہیں۔

بولی کے دستاویزات 2.5 لاکھ کی ناقابل واپسی فیس کی ادائیگی کے بعد حاص کئے جا سکتے ہیں۔یہ ادائیگی ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے ) کے حق میں تیار کردہ ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ، ایم سی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب نیلامی کے نوٹس میں دیئے گئے بینک اکاو¿نٹ میں بینک ٹرانسفر کے ذریعے بھی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande