بروال نے وزیراعظم مودی کو پاکستانی باکسر سے متعلق دلچسپ قصہ سنایا
نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے 90+ کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی باکسر نریندر بروال نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے کیریئر سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے 2015 کے عال
بروال نے وزیراعظم مودی کو پاکستانی باکسر سے متعلق دلچسپ قصہ سنایا


نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں مردوں کے 90+ کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی باکسر نریندر بروال نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے کیریئر سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے 2015 کے عالمی فوجی کھیلوں میں پاکستان کے ایک باکسر کو شکست دینے کے بعد ہونے والی گفتگو کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئی دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں تمغے جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کھیلوں کے دوران پیش آنے والے اور اپنے کیریئر سے متعلق یادگار تجربات وزیراعظم کے ساتھ شیئر کیے۔

نریندر برْوال نے بتایا کہ 2015 کے عالمی فوجی کھیلوں میں پاکستانی باکسر کو شکست دینے کے بعد اس نے ان سے ایک دلچسپ بات کہی۔ برْوال کے مطابق پاکستانی باکسر نے کہا، ’’آپ کا نام نریندر ہے، آپ کے کوچ کا نام نریندر ہے اور آپ کے وزیراعظم کا نام بھی نریندر ہے۔ مجھے نریندر نام سے نفرت ہو گئی ہے۔‘‘

برْوال نے یہ قصہ پیر کو وزیراعظم مودی کے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سنایا۔ ان کے اس دلچسپ واقعے کے ذکر سے ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار اوردلچسپ بن گیا۔وزیراعظم مودی نے دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ان کی محنت، لگن اور ملک کا وقار بڑھانے پر مبارکباد دی۔

گلاسگو دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں بھارتی باکسرز نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 تمغے جیتے، جن میں سات طلائی اور تین چاندی کے تمغے شامل ہیں۔ دولتِ مشترکہ کھیلوں کی باکسنگ میں یہ بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔بھارت نے اس کارکردگی کے ساتھ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں باکسنگ کے اپنے سابقہ بہترین ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سے پہلے چھ طلائی تمغے جیتنے کا ریکارڈ انگلینڈ اور کینیڈا کے نام مشترکہ طور پر تھا۔

بھارت نے گلاسگو دولتِ مشترکہ کھیلوں میں مجموعی طور پر 39 تمغوں کے ساتھ اپنی مہم ختم کی۔ ان میں 13 طلائی، 17 چاندی اور 9 کانسہ کے تمغے شامل رہے۔ بھارت تمغوں کی فہرست میں چوتھے مقام پر رہا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande