مشرق وسطیٰ کے بعد سلمان سنجے کی فلم '7 ڈاگز' کا بھارت میں ریلیز کا اعلان
سلمان خان اور سنجے دت کی جوڑی کو ''ساجن'' اور ''چل میرے بھائی'' جیسی فلموں میں ناظرین نے پسند کیا ہے۔ اب دونوں ایک بار پھر فلم ''7 ڈاگز'' میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ ایک بین الاقوامی ایکشن تھرلر فلم ہے، جس کی ہدایت کاری بلال فلاح او
سلمان


سلمان خان اور سنجے دت کی جوڑی کو 'ساجن' اور 'چل میرے بھائی' جیسی فلموں میں ناظرین نے پسند کیا ہے۔ اب دونوں ایک بار پھر فلم '7 ڈاگز' میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ ایک بین الاقوامی ایکشن تھرلر فلم ہے، جس کی ہدایت کاری بلال فلاح اور عادل العربی نے کی ہے۔ یہ فلم اس سال کے شروع میں مشرق وسطی کے سینما گھروں میں پہلے ہی ریلیز ہو چکی ہے۔ اس میں سلمان خان اور سنجے دت کیمیو کرداروں میں ہیں، جبکہ کریم عبد العزیز اور احمد ایز فلم کے مرکزی اداکار ہیں۔

سلمان خان نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، جس میں دونوں اداکاروں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ ٹیزر کے آغاز میں، سنجے دت ایک آدمی پر بندوق تانے نظر آتے ہیں۔ ان کا کردار کافی سنجیدہ اور پراسرار لگتا ہے۔ ٹیزر کے دوسرے حصے میں سلمان خان پنسٹرائپ سوٹ میں نظر آرہے ہیں۔ ان کے چہرے پر پراسرار مسکراہٹ نے فلم کے بارے میں تجسس بڑھا دیا ہے۔

'7 ڈاگز' کو ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم قرار دیا گیا ہے۔ مشرق وسطی میں ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم اب ہندوستانی ناظرین کے لیے سینما گھروں میں لائی جا رہی ہے۔ فلم میں سلمان خان اور سنجے دت کی موجودگی اسے خاص بناتی ہے۔ یہ فلم ان شائقین کے لیے خاص ہونے والی ہے جو اس جوڑی کو دوبارہ بڑی اسکرین پر دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ 7 ڈاگز 21 اگست 2026 کو ہندوستان میں تھیٹر میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande