انکاؤنٹر ہیرو پررام گوپال ورما کا داؤ
فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما ایک بار پھر ممبئی کے انڈر ورلڈ اور پولیس سسٹم کی کہانی کو بڑے پردے پر لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی نئی کرائم تھریلر فلم کا نام ”پولیس کمپنی“ رکھا گیا ہے،جو ممبئی پولیس کے معروف انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دیا
Ram-Gopal-Varma-bets-encounter-hero


فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما ایک بار پھر ممبئی کے انڈر ورلڈ اور پولیس سسٹم کی کہانی کو بڑے پردے پر لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ان کی نئی کرائم تھریلر فلم کا نام ”پولیس کمپنی“ رکھا گیا ہے،جو ممبئی پولیس کے معروف انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دیا نائک کی زندگی پر مبنی ہوگی۔اس فلم کو رام گوپال ورما کی ”کمپنی“ (2002) اور ”ڈی کمپنی“ (2021) فرنچائزی کا ایک نیا باب سمجھا جا رہاہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ فلم کے اداکار ہرش وردھن رانے فلم میں دیا نائک کا کردار ادا کریں گے۔ ٹی سیریز کے تعاون سے تیار ہونے والی اس فلم کا پری پروڈکشن کا آغاز ہو چکا ہے اور اگست کے تیسرے ہفتے میں اس کی شوٹنگ کا آغاز متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، رام گوپال ورما نے اپنے سابقہ پروجیکٹ ’سنڈیکیٹ‘ کے آگے نہیں بڑھ پانے کے بعد اس فلم پر کام تیز کر دیا ہے۔

فلم میں دیا نائک کے اس جدوجہد بھرے سفر کو دکھایا گیا ہے ، جس میں انہوں نے منگلورو کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر ممبئی پولیس میں اپنی جگہ بنائی ۔ اس کہانی میں ان کے تین دہائیوں پر محیط کریئر، انڈرورلڈ کے خلاف ان کی مہمات اور ان کی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ کو بھی دکھایا جائے گا۔ وہیں، ہرش وردھن رانے فی الحال ”فورس 3“،”یونیفارم“اور ”صلہ“جیسی فلموں میں اپنی حالیہ کامیابیوں کے بعد چرچا میں ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande