'ٹاکسک' کا ٹریلر 8 اگست کو ہوگا ریلیز، یش کا نیا پوسٹر جاری
راکنگ اسٹار یش کی انتہائی متوقع فلم ''ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس'' کے حوالے سے شائقین کا جوش مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اب فلم کے سازندوں نے ایک نیا شاندار پوسٹر جاری کرتے ہوئے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ فلم کا ٹریلر 8 اگست
'ٹاکسک' کا ٹریلر 8 اگست کو ہوگا ریلیز، یش کا نیا پوسٹر جاری


راکنگ اسٹار یش کی انتہائی متوقع فلم 'ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس' کے حوالے سے شائقین کا جوش مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اب فلم کے سازندوں نے ایک نیا شاندار پوسٹر جاری کرتے ہوئے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ فلم کا ٹریلر 8 اگست 2026 کو ریلیز کیا جائے گا۔ نئے پوسٹر میں یش اپنے کردار 'رایا' کے پراسرار انداز میں نظر آ رہے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

پوسٹر میں یش کی صرف سلویٹ دکھائی گئی ہے، جس کے ہاتھ میں ٹومی گن ہے۔ میکرز نے اس بار بھی فلم کی کہانی سے پردہ نہیں اٹھایا بلکہ راز کو برقرار رکھتے ہوئے شائقین کے تجسس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اب تک جاری کیے گئے ٹیزر اور پوسٹرز کی طرح اس نئے پوسٹر کو بھی سوشل میڈیا پر زبردست ردِعمل ملا ہے۔ مداح فلم کی کہانی اور یش کے کردار کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

فلم کا ٹریلر بنگلورو میں ایک شاندار تقریب کے دوران لانچ کیا جائے گا۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ 8 اگست کو 'ٹاکسک' کی شوٹنگ شروع ہوئے پورے دو سال مکمل ہو جائیں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ٹریلر کے ذریعے پہلی بار فلم کی دنیا، اس کے کرداروں اور کہانی کی تفصیلی جھلک شائقین کو دیکھنے کو ملے گی۔ گیتو موہن داس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس گینگسٹر ڈراما فلم میں یش کے ساتھ نین تارا، کیارا اڈوانی، تارا ستاریا، رکمنی وسنت اور ہما قریشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گی۔

کے وی این پروڈکشنز اور مونسٹر مائنڈ کریئیشنز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم کنڑ اور انگریزی میں بیک وقت شوٹ کی گئی ہے، جبکہ اسے ہندی، تمل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ 'ٹاکسک: اے فیری ٹیل فار گرون اپس' 26 اگست 2026 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande