گڑھ چرولی میں ستی ندی میں ڈوبنے سے تین طلباء کی موت
گڑھ چرولی میں ستی ندی میں ڈوبنے سے تین طلباء کی موت ممبئی، یکم اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کی کرکھیڑا تحصیل کے رانی کھیڑے گاوں میں واقع ستی ندی میں ہفتہ کی دوپہر نہانے گئے چار طلباء میں سے تین کی ڈوبنے سے موت ہو گئی جبکہ ایک طالب علم کو
ڈوبنے کی علامتی تصویر


گڑھ چرولی میں ستی ندی میں ڈوبنے سے تین طلباء کی موت

ممبئی، یکم اگست (ہ س)۔ مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کی کرکھیڑا تحصیل کے رانی کھیڑے گاوں میں واقع ستی ندی میں ہفتہ کی دوپہر نہانے گئے چار طلباء میں سے تین کی ڈوبنے سے موت ہو گئی جبکہ ایک طالب علم کو محفوظ بچا لیا گیا۔ اس حادثے سے پورے گاوں اور آس پاس کے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پوراڈا پولیس اسٹیشن کی ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

اس حادثے کی جانچ کر رہے پولیس افسر نے بتایا کہ موقع سے تینوں طلباء کی لاشیں برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ تمام طلباء گاوں کے ضلع پریشد پرائمری اسکول کے طالب علم تھے۔ آج دوپہر جب بچوں کے والدین کھیتوں میں دھان کی روپائی کے کام میں مصروف تھے، اسی دوران چار طلباء پاس ہی واقع ستی ندی میں نہانے چلے گئے۔ نہاتے وقت انہیں ندی کی گہرائی کا اندازہ نہیں ہوا اور اچانک پانی کے تیز بہاو میں تین طلباء ڈوب گئے۔

اس حادثے میں لکشمن سنہیر دودھ کور (6)، کنال رمیش دودھ کور (5) اور موہت ہیوراج سراٹے (11) کی ندی میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔ ان کے ساتھ موجود چوتھے طالب علم کو مقامی لوگوں اور بچاو ٹیم کی مدد سے محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پنچنامہ کیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande