منالی میں منالسو نالے میں گری کار، دو نوجوان ہلاک، تین زخمی
منالی، یکم اگست (ہ س)۔ سیاحتی مقام منالی کے قریب اولڈ منالی میں واقع کلب ہاؤس کے نزدیک جمعہ کی دیر رات پیش آنے والے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک جمِنی کار بے قابو ہو کر منالسو نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک جبکہ تین دیگر شدید زخمی
منالی میں منالسو نالے میںگری کار، دو نوجوان ہلاک، تین زخمی


منالی، یکم اگست (ہ س)۔ سیاحتی مقام منالی کے قریب اولڈ منالی میں واقع کلب ہاؤس کے نزدیک جمعہ کی دیر رات پیش آنے والے ایک المناک سڑک حادثے میں ایک جمِنی کار بے قابو ہو کر منالسو نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی جمِنی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے تقریباً 20 فٹ نیچے منالسو نالے میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع 112 کنٹرول روم کے ذریعے تھانہ منالی پولیس کو دی گئی، جس کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹر تلسی رام پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور امدادی و بچاؤ کارروائی شروع کی۔

نجی ہوٹل کے منیجر اور شکایت کنندہ جینت تیواری (28)، ساکن الموڑہ(اتراکھنڈ) نے پولیس کو بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً ایک بجے ہوٹل کے عقب میں سڑک کی جانب سے گاڑی گرنے کی زور دار آواز سنائی دی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔حادثے میں روہت کمار (32)، ساکن منڈی اور کرون بودھ، ساکن بجاورا (ضلع کلو) کی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد دونوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ضلع کلو کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مدن لال کوشل نے بتایا کہ حادثے میں وویک، نریش کمار اور ارملا زخمی ہوئے ہیں، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منالی اسپتال کے مردہ خانے میں محفوظ رکھی گئی ہیں۔ اہل خانہ کی آمد کے بعد پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande