جنتر منتر پر پولیس کی وردی میں دہشت گردانہ سازش کا منصوبہ تھا، وزیراعلیٰ شبھیندو بھی نشانہ پر تھے: بنگال ایس ٹی ایف
جنتر منتر پر پولیس کی وردی میں دہشت گردانہ سازش کا منصوبہ تھا، وزیراعلیٰ شبھیندو بھی نشانہ پر تھے: بنگال ایس ٹی ایف کولکاتا، یکم اگست (ہ س)۔ مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مشرقی بردمان سے گرفتار مشتبہ دہشت گرد ہمیم منڈل معام
بنگال ایس ٹی ایف کی پریس کانفرنس


جنتر منتر پر پولیس کی وردی میں دہشت گردانہ سازش کا منصوبہ تھا، وزیراعلیٰ شبھیندو بھی نشانہ پر تھے: بنگال ایس ٹی ایف

کولکاتا، یکم اگست (ہ س)۔ مغربی بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مشرقی بردمان سے گرفتار مشتبہ دہشت گرد ہمیم منڈل معاملے میں ہفتہ کو کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایس ٹی ایف کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) گورو شرما نے یہاں پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ہمیم منڈل کا منصوبہ نئی دہلی کے جنتر منتر پر پولیس کی وردی پہن کر بڑی سازش کو انجام دینے کا تھا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مغرب بنگال کے وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری بھی اس کے نشانہ پر تھے۔

ایس ٹی ایف کے مطابق، 24 سالہ ہمیم منڈل کو جمعہ کو مشرقی بردمان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسی رات اسے کولکاتا لا کر پوچھ گچھ شروع کی گئی۔ جانچ کے دوران اس کے موبائل فون، دیگر ڈیجیٹل آلات اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہوئی چیٹ کی باریکی سے چھان بین میں کئی اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔ ایس ٹی ایف کا دعویٰ ہے کہ ہمیم کے پاکستان میں بیٹھے کئی ہینڈلرز سے رابطے تھے۔ یہ لوگ منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گردانہ سرگرمیوں سے منسلک شہزاد بھٹی گروہ کے اراکین بتائے جا رہے ہیں۔ ان کے درمیان واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور دیگر ذرائع سے باقاعدہ رابطہ قائم تھا۔

ایس ٹی ایف آئی جی نے دعویٰ کیا کہ ہمیم وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہا تھا۔ اس کے علاوہ حال ہی میں دہلی کے جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس کی وردی پہن کر پرتشدد حادثے کو انجام دینے کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ہاوڑہ کے ایک وزیر بھی ممکنہ نشانوں میں شامل تھے۔ جانچ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ہمیم ’رانا‘، ’عابر‘، ’حبیب‘ اور '333' جیسے فرضی نام والے ہینڈلرز کے رابطے میں تھا۔ ایس ٹی ایف کے مطابق یہ نیٹ ورک نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف راغب کرنے، ہتھیاروں کی اسمگلنگ، تخریبی سرگرمیوں کی سازش رچنے اور بااثر لوگوں کو ’ہنی ٹریپ‘ میں پھنسانے جیسے معاملات میں سرگرم رہا ہے۔

اسی سلسلے میں جھارکھنڈ کے صاحب گنج سے ملزم کی گرل فرینڈ ارپیتا سرکار کو بھی ہفتہ کی صبح گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ چار سالوں سے ہمیم اور ارپیتا کے درمیان رابطہ تھا۔ دونوں کا تعارف انسٹاگرام کے ذریعے ہوا تھا، جس کے بعد ان کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔ ایس ٹی ایف اب یہ جانچ کر رہی ہے کہ کیا ارپیتا کا استعمال نام نہاد ہنی ٹریپ مہم میں کیا گیا تھا۔

آئی جی نے کہا کہ اس معاملے میں مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور باقی لوگوں کی بھی گرفتاری ہوگی۔ مغرب بنگال پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مشرقی بردمان سے گرفتار مشتبہ دہشت گرد ہمیم منڈل معاملے میں ہفتہ کو کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande