
شاہجہاں پور، یکم اگست (ہ س)۔
اترپردیش میں شاہجہاں پور ضلع کے کانٹ تھانہ علاقے میں جمعہ کی رات ایک نوجوان کا دھاردارہتھیار سے حملہ کرکےقتل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد گاوں والوں نے بھاگ رہے ایک ملزم کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔ بعد میں قتل میں استعمال شدہ ہتھیار کی برآمدگی کے دوران ملزم نے ایک کانسٹیبل پر حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں اس کے پیرمیں گولی لگ گئی۔
سرکل آفیسر (صدر) شبھم ورما نے ہفتہ کو بتایا کہ کانٹ تھانہ علاقے کے محلہ کمل نین پور کے ساکن گوتم (20) کا جمعہ کی رات دلاور پور کے پاس چاقو مارکرقتل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد فرارہو رہے ملزم قصبہ کانٹ کے ساکن سمیرکوگاوں والوں نے پکڑلیا اور پولیس کے سپرد کر دیا۔ پولیس ملزم کو تھانے لے آئی اور پوچھ گچھ کی۔
سرکل آفیسر نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں ملی معلومات کی بنیاد پر ملزم کو حادثے میں استعمال شدہ چاقو کی برآمدگی کے لیے دلاور پورعلاقے میں لے جایا گیا۔ وہاں جھاڑیوں میں چھپایا گیا چاقو نکالتے ہی ملزم سمیر نے کانسٹیبل دیویندرپرحملہ کردیا اورموقع سے فرور ہونے کی کوشش کی۔ حملے میں کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ پولیس ٹیم نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران کی گئی جوابی کارروائی میں سمیر کے پیر میں گولی لگ گئی، جس سے وہ زخمی ہو کرگرپڑا۔ اسے حراست میں لے کر علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج بھیجا گیا۔ زخمی کانسٹیبل کو بھی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں سمیر سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن