گجرات میں موسلادھار بارش کا الرٹ، احمد آباد سمیت 16 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
احمد آباد، یکم اگست(ہ س)۔ گجرات میں محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے احمد آباد سمیت 16 اضلاع میں ریڈ الرٹ اور باقی تمام اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی گجرات
گجرات میں موسلادھار بارش کا الرٹ، احمد آباد سمیت 16 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری


احمد آباد، یکم اگست(ہ س)۔ گجرات میں محکمہ موسمیات نے ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے احمد آباد سمیت 16 اضلاع میں ریڈ الرٹ اور باقی تمام اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی گجرات، وسطی گجرات، کچھ اور شمالی سوراشٹر کے علاقوں میں تیز ہوائیں، گرج چمک اور موسلادھار سے انتہائی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جن اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں کچھ، دیوبھومی دوارکا، جام نگر، موربی، سریندر نگر، احمد آباد، پاٹن، مہسانہ، گاندھی نگر، سابَرکانٹھا، اراولی، مہی ساگر، کھیڑا، پنچ محل، داہود اور بھاونگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ راجکوٹ، جوناگڑھ، پوربندر، گر سومناتھ، امریلی، وڈودرا، چھوٹا اُدے پور، بھروچ، نرمدا، سورت، تاپی، نوساری، ڈانگ اور والساد سمیت ریاست کے دیگر تمام اضلاع میں اورنج الرٹ نافذ کیا گیا ہے، جہاں درمیانی سے شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ناؤکاسٹ بلیٹن کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو ہائی الرٹ پر رہنے اور تمام ضروری وسائل کے ساتھ تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔ تیز ہواؤں، آسمانی بجلی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیش نظر خصوصی احتیاط برتنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande