نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے تلنگانہ حکومت سرگرم
حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔ تلنگانہ نفرت انگیز تقاریر اور نفرت پر مبنی جرائم (انسداد) بل، 2026 کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی سلیکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتہ کوتلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اسپیکرکے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسمبلی کے اسپیک
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے تلنگانہ حکومت سرگرم


حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔

تلنگانہ نفرت انگیز تقاریر اور نفرت پر مبنی جرائم (انسداد) بل، 2026 کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی سلیکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتہ کوتلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں اسپیکرکے چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسمبلی کے اسپیکرگڈم پرساد کمار،سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر، نیز کمیٹی کے ارکان دانم ناگیندر، کووا لکشمی، گاوِنولا مدھوسودن ریڈی، تھوٹا لکشمی کانتا راؤ، کووّم پلی ستیہ نارائنا، مامڈالا یشسونی، کونیتی مانک راؤ، کونامنینی سمبشیوا راؤ اوراحمد بن عبدالباری نے شرکت کی۔ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر گڈم پرساد کمار نے کہا کہ اسمبلی نے کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ بل کا تفصیلی جائزہ لے اور مناسب سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ کمیٹی مجوزہ قانون کاجامع اورغیرجانبدارانہ جائزہ لےکراپنی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دےگی اورمعروضی بنیادوں پراپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ سلیکٹ کمیٹی کے چیئرمین اوروزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ کمیٹی اجتماعی طور پر ایسی سفارشات تیار کرےگی جو معاشرے کے مفاد میں ہوں اور مستقبل کےلیے ایک مؤثرقانونی ڈھانچہ فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں تجربہ کارارکان شامل ہیں،اس لیے تمام فیصلے باہمی اتفاقِ رائے سے کیے جائیں گے۔

وزیر نے مزید بتایا کہ کمیٹی باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے گی اور اپنی رپورٹ جلد از جلد اسپیکر کو پیش کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande