تلنگانہ میں ایس آئی آر کی آخری تاریخ میں مزید توسیع، اینیومریشن فارم پرکرنے میں مزید مہلت
حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے تحت جاری اینیومریشن کے عمل سے متعلق الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ووٹرز کو ایک مرتبہ پھر راحت دیتے ہوئے اینیومریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع ک
تلنگانہ میں ایس آئی آر کی آخری تاریخ میں مزید توسیع، اینیومریشن فارم ادخال میں مزید مہلت


حیدرآباد ،یکم اگست (ہ س)۔ تلنگانہ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی یعنی ایس آئی آر کے تحت جاری اینیومریشن کے عمل سے متعلق الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ووٹرز کو ایک مرتبہ پھر راحت دیتے ہوئے اینیومریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ اب تلنگانہ میں ایس آئی آر کے تحت اینیومریشن فارم جمع کرانے یا ضروری کارروائی مکمل کرنے کے لیے 10 اگست تک کا وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ آخری تاریخ 3 اگست مقرر کی گئی تھی، یعنی ووٹرز کو مزید سات دن کی مہلت مل گئی ہے۔ تلنگانہ میں ایس آئی آر کاعمل25 جون سے شروع ہوا تھا۔ابتدا میں اینیومریشن فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 جولائی مقررکی گئی تھی،بعد میں اسے بڑھاکر3 اگست کیاگیا اور اب الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 10 اگست تک موقع فراہم کیا ہے۔ دوسری جانب ریاست میں اینیومریشن فارمز کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل بھی جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ میں اب تک 77.12 فیصد فارمز کی ڈیجیٹائزیشن مکمل کی جاچکی ہے۔ حیدرآباد میں تاہم صورتحال نسبتاً سست ہے۔ ضلع میں اب تک صرف 56.31 فیصد اینیومریشن فارمز ڈیجیٹائز کیے گئے ہیں، جو ریاست کے تمام اضلاع میں سب سے کم شرح ہے۔ تاریخ میں توسیع کا مطلب یہ ہے کہ جن ووٹرز کا اینیومریشن فارم ابھی تک جمع نہیں ہوا، یا جن کی ضروری کارروائی مکمل نہیں ہوئی، انہیں مزید وقت مل گیا ہے۔ ایسے ووٹرز کو چاہیے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے فارم اور ووٹر ریکارڈ سے متعلق کارروائی جلد از جلد مکمل کرلیں۔ خاص طور پرحیدرآباد کے ووٹرز کے لیے یہ توسیع اہم ہے، کیونکہ ضلع میں ڈیجیٹائزیشن کی رفتار ریاست میں سب سے کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ایس آئی آر عمل کا مقصد ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنا اور اہل ووٹرز کے ریکارڈ کی تصدیق کرنا ہے۔ اس لیے شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ووٹر ریکارڈ اور اینیومریشن فارم سے متعلق کسی بھی کمی کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔ اب آخری تاریخ 10 اگست ہے۔ اگر آپ کا اینیومریشن فارم ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے تو اس معاملے کو نظرانداز نہ کریں اور مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی کارروائی مکمل کریں، تاکہ ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران آپ کا ریکارڈ درست طور پر شامل رہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande