اسکاٹ ایڈورڈزنے نیدرلینڈز کی کپتانی چھوڑ ی، باس ڈی لیڈے نئے کپتان مقرر
نئی دہلی، یکم اگست (ہ س):۔ نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے چار برس تک ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی تصدیق رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے این سی بی) نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کے ذریع
اسکاٹ ایڈورڈزنے نیدرلینڈز کی کپتانی چھوڑ ی، باس ڈی لیڈے نئے کپتان مقرر


نئی دہلی، یکم اگست (ہ س):۔

نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے چار برس تک ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی تصدیق رائل ڈچ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے این سی بی) نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو کے ذریعے کی۔

اب آل راو¿نڈر باس ڈی لیڈے عمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ-2 کے باقی ماندہ میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے 29 سالہ ایڈورڈز نے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے ہیڈ کوچ ریان کک اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد کیا ہے۔

ایڈورڈز نے کہا:

معذرت چاہتا ہوں کہ میں یہ فیصلہ اچانک سنا رہا ہوں۔ میں اب ٹیم کی کپتانی چھوڑ رہا ہوں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے اس بارے میں میری اور کوچ ریان کک کے درمیان بات چیت جاری تھی اور کئی دیگر افراد سے بھی مشورہ کیا گیا۔ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ یہی مناسب وقت ہے۔ میرا یقین ہے کہ ایک کھلاڑی کی حیثیت سے میں اب بھی ٹیم کو بہت کچھ دے سکتا ہوں اور آئندہ بھی یہی میری ترجیح رہے گی۔ یہ ٹیم میرے لیے بہت خاص ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے سامنے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ آنے والے وقت کے حوالے سے میں بے حد پ±رجوش ہوں۔

ایڈورڈز نے جون 2022 میں نیدرلینڈز کی کپتانی سنبھالی تھی۔ ان کی قیادت میں ٹیم نے 56 ایک روزہ اور 50 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے۔ ان کے دور کی نمایاں کامیابیوں میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی فتوحات شامل ہیں۔ اسی طرح 2022 کے ٹی-20 ورلڈ کپ میں ایڈیلیڈ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نیدرلینڈز نے بڑا اپ سیٹ کیا تھا اور پروٹیز ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

نئے کپتان باس ڈی لیڈے نے ایڈورڈز کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا:

اگر میں پوری ٹیم کی جانب سے کہوں تو آپ نے ہمیں کئی یادگار مقابلوں میں بہترین قیادت فراہم کی، جس کے لیے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ جب کبھی ہم میں سے کچھ کھلاڑیوں کو خود پر یا ٹیم پر اعتماد نہیں ہوتا تھا، تب بھی آپ نے اپنی قائدانہ صلاحیت اور واضح منصوبہ بندی کے ذریعے ہمارے اندر اعتماد پیدا کیا۔ آپ نے مجھے ایک کھلاڑی کے طور پر اپنی صلاحیتوں پر پہلے سے کہیں زیادہ یقین کرنا سکھایا۔

فی الحال آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ-2 کی پوائنٹس ٹیبل میں نیدرلینڈز دوسرے نمبر پر ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی سرفہرست چار ٹیمیں 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande