دولتِ مشترکہ کھیل: پیرا شاٹ پٹ ایف 57 میں بھارت کا ڈبل پوڈیم، سومن رانا نے سونے کا جبکہ شبھم نے چاندی کا تمغہ جیتا
گلاسگو، یکم اگست (ہ س)۔ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں بھارتی پیرا ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز مردوں کی شاٹ پٹ ایف 57 مقابلے میں تاریخی ڈبل پوڈیم حاصل کیا۔ سومن رانا نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ شبھم جویال نے چاندی کا تمغہ ا
دولتِ مشترکہ کھیل: پیرا شاٹ پٹ ایف 57 میں بھارت کا ڈبل پوڈیم، سومن رانا نے سونے کا جبکہ شبھم نے چاندی کا تمغہ جیتا


گلاسگو، یکم اگست (ہ س)۔ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں بھارتی پیرا ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز مردوں کی شاٹ پٹ ایف 57 مقابلے میں تاریخی ڈبل پوڈیم حاصل کیا۔ سومن رانا نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ شبھم جویال نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

کیمرون کے سیڈرک ادریس لیکیجو اجامادزی نے 12.57 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ دولتِ مشترکہ کھیلوں کی تاریخ میں مردوں کی شاٹ پٹ ایف 57 اسپردھا میں بھارت کا پہلا سونے تمغہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس مقابلے میں پہلی بار بھارت کے دو کھلاڑی ایک ساتھ پوڈیم پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

10 کھلاڑیوں پر مشتمل اس مقابلے میں تمام ایتھلیٹس کو چھ، چھ کوششوں کا موقع ملا۔ بھارتی کھلاڑیوں میں سب سے پہلے شبھم جویال نے اپنی مہم کا آغاز کیا اور پہلی ہی کوشش میں 13.08 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ ان کی آخری کوشش 13.28 میٹر رہی، جو ان کی بہترین کارکردگی ثابت ہوئی۔

تاہم اس کے بعد میدان میں اترنے والے سومن رانا نے دوسری کوشش میں 13.40 میٹر کی شاندار تھرو کر کے شبھم کو پیچھے چھوڑ دیا اور سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی ان کی کارکردگی کو عبور نہ کر سکا۔

گلاسگو دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں یہ بھارت کا تیسرا سونے کا تمغہ ہے، جبکہ شبھم جویال ملک کے ساتویں چاندی کے تمغہ جیتنے والے کھلاڑی بن گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande