دولتِ مشترکہ کھیل: پیرا مقابلوں میں بھارت کی بہترین کارکردگی، 7 تمغوں کے ساتھ مہم کا اختتام
گلاسگو، یکم اگست (ہ س)۔ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 کے پیرا مقابلوں میں بھارت نے اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہم کا شاندار اختتام کیا۔ بھارتی پیرا ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر سات تمغے اپنے نام کیے، جن میں تین طلائی، دو چاندی اور دو ک
دولتِ مشترکہ کھیل: پیرا مقابلوں میں بھارت کی بہترین کارکردگی، 7 تمغوں کے ساتھ مہم کا اختتام


گلاسگو، یکم اگست (ہ س)۔ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 کے پیرا مقابلوں میں بھارت نے اپنی تاریخ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہم کا شاندار اختتام کیا۔ بھارتی پیرا ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر سات تمغے اپنے نام کیے، جن میں تین طلائی، دو چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

بھارت کو سب سے بڑی کامیابی پیرا ایتھلیٹکس میں ملی، جہاں کھلاڑیوں نے چھ تمغے جیتے، جن میں تین سونے کے، دو چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں 20 برس بعد پیرا ایتھلیٹکس میں تمغہ جیتنے کا انتظار بھی ختم کر دیا۔ اس کے علاوہ پیرا پاور لفٹنگ میں بھارت نے ایک کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

بھارتی دستے نے اس بار تین مقابلوں میں تاریخی ڈبل پوڈیم بھی اپنے نام کیے۔ ان میں خواتین کی شاٹ پٹ ایف 57، مردوں کی شاٹ پٹ ایف 57 اور مردوں کی 100 میٹر ٹی 47 کے مقابلے بھی شامل ہیں، جہاں دو، دو بھارتی کھلاڑی بیک وقت تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔

اس مہم کے دوران بھارتی کھلاڑیوں نے ایک گیمز ریکارڈ اور ایک ایشیائی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، جو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

بھارتی اسپورٹس اتھارٹی کے نیشنل سینٹرز آف ایکسیلینس نے بھی کھلاڑیوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

دولتِ مشترکہ کھیلوں سے قبل پیرا پاور لفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ سائی گاندھی نگر میں منعقد کیا گیا تھا، جبکہ پیرا ایتھلیٹکس ٹیم نے سائی بنگلورو میں اپنی تیاریاں کی تھیں۔

دولتِ مشترکہ کھیل 2026 کے پیرا مقابلوں میں بھارت کی یہ کارکردگی ملک میں پیرا کھیلوں کے بڑھتے ہوئے معیار اور بین الاقوامی سطح پر اس کی مضبوط ہوتی موجودگی کا واضح ثبوت مانی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande