

گلاسگو، یکم اگست (ہ س) ۔ہندوستانی مکے بازوں کی شاندار کارکردگی 2026 دولت مشترکہ کھیلوں میں جاری ہے۔ ہفتہ کو، پریتی اور جیسمین لامبوریا نے اپنے اپنے زمروں میں سونے کے تمغے جیت کر ہندوستان کی جھولی میں دو اورسونے کے تمغے ڈال دیئے۔دونوں ہندوستانی مکے بازوںنے فائنل میں یک طرفہ انداز میں جیت درج کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔
عالمی نمبر 3 پریتی نے خواتین کے 54 کلوگرام کے فائنل میں کینیڈا کی اسکارلیٹ سوانا ڈیلگاڈو کو 5-0 کے متفقہ فیصلے سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔ مقابلے کے آغاز سے ہی پریتی نے اپنی تیز رفتار، درست پنچ اور بہترین ٹائمنگ کے ساتھ کینیڈین مکے باز پر دباؤ بنائے رکھا۔ پانچوں ججوں نے پریتی کو تینوں راؤنڈ میں 30-27 کے یکساں اسکور کے ساتھ فاتح قرار دیا۔
دوسرے راؤنڈ میں پریتی کی مسلسل، درست حملوں نے ڈیلگاڈو کو ناک آؤٹ کر دیا۔ کینیڈین مکے باز نے فائنل راو¿نڈ میں واپسی کی کوشش کی، لیکن پریتی نے اپنا حوصلہ برقرار رکھتے ہوئے فاصلے کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا اور صاف ستھرے پنچ لگا کر مقابلہ پوری طرح اپنے قابو میں کر لیا۔
پورے ٹورنامنٹ میں پریتی کی کارکردگی متاثر کن رہی۔انہیں براہ راست سیمی فائنل میں داخلہ ملا تھا، جہاںانہوں نے زیمبیا کی کیتھرین مواپے کو 5-0 سے ہرا یا تھا۔ اس مقابلے میں، انہوں نےحریف کو تین بار اسٹینڈنگ کاؤنٹ پر پہنچا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔
وہیں، عالمی نمبر 1 جیسمین لامبوریا نے خواتین کی 57 کلوگرام کیٹیگری میںگزشتہ چیمپئن مائیکیلا والش (نارتھ آئرلینڈ)کو بھی 5-0 کے متفقہ فیصلے سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
پہلے راونڈ میں مقابلہ سخت رہا اور دو ججوں نے والش کو برتری دی، جبکہ تین دیگر نے جیسمین کے حق میں فیصلہ دیا۔ اس کے بعد ہندوستانی مکے باز نے شاندار واپسی کی اور دوسرے راؤنڈ سے ہی مقابلے کو مکمل پر اپنے قابو میں کر لیا۔ انہوں نے درست پنچوں سے تمام پانچ ججوں کیحمایت حاصل کی اور تیسرے راونڈ میں بھی اپنا دبدبہ بنائے رکھتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔
جیسمین نے سیمی فائنل میں لیسوتھو کی راپیلانگ ماسییلا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔ ریفری نے دوسرے راؤنڈ میں تین اسٹینڈنگ کاؤنٹ حاصل کرنے کے بعد باؤٹ روک دیا۔ برمنگھم 2022 میں 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی جیسمین نے اس بار سونے کا تمغہ جیت کر دولت مشترکہ کھیلوں کی اپنی مہم کو یادگار بنا دیا۔ 2025 میں عالمی چیمپئن بننے کے بعد اب انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر 57 کلوگرام زمرے میں اپنا تسلط مزید مضبوط کر لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد