کامن ویلتھ گیمز2026: نیزہ اندازی میں بھارت کے دوکھلاڑیوں نے جیتے تمغے، نیرج چوپڑا کو چاندی اور یشویر سنگھ کوملا کانسہ تمغہ
گلاسگو، یکم اگست (ہ س)۔ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں بھارت کے اسٹار نیزہ انداز ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے مردوں کے نیزہ اندازی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا، جبکہ یشویر سنگھ نے آخری کوشش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسہ کا تمغہ اپنے نام کی
کامن ویلتھ گیمز2026: نیزہ اندازی میں بھارت کے دوکھلاڑیوں نے جیتے تمغے، نیرج چوپڑا کو چاندی اور یشویر سنگھ کوملا کانسہ تمغہ


گلاسگو، یکم اگست (ہ س)۔ دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں بھارت کے اسٹار نیزہ انداز ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے مردوں کے نیزہ اندازی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا، جبکہ یشویر سنگھ نے آخری کوشش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسہ کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس طرح بھارت نے اس مقابلے میں دو تمغے جیت کر ڈبل پوڈیم حاصل کیا۔

ٹوکیو اولمپکس کے طلائی تمغہ یافتہ نیرج چوپڑا خراب موسم کے باوجود اپنے بہترین مظاہرے کے قریب پہنچے۔ انہوں نے دوسری کوشش میں 85.83 میٹر کی تھرو کی، جو اس سیزن کی ان کی بہترین کارکردگی رہی، اور اسی کے ساتھ دوسرے مقام پر رہے۔ اس سے قبل رواں سیزن میں ان کی بہترین تھرو 85.69 میٹر تھی، جو انہوں نے جون میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ کے دوران کی تھی۔

دولتِ مشترکہ کھیلوں میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والے 24 سالہ یشویر سنگھ نے اپنی چھٹی اور آخری کوشش میں 85.41 میٹر کی ذاتی بہترین تھرو کرتے ہوئے کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔ اس سے قبل ان کی بہترین کارکردگی 83.72 میٹر تھی۔

سری لنکا کے رومیش تھرنگا پاتھیرجے نے دوسری کوشش میں 89.75 میٹر کی شاندار تھرو کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ سرد موسم اور تیز ہواؤں کے باوجود وہ 90 میٹر کی حد کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔

بھارت کے تیسرے ایتھلیٹ روہت یادو نے 81.56 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتواں مقام حاصل کیا۔

اس مقابلے میں جنوبی ایشیا کے کھلاڑیوں کا مکمل غلبہ دیکھنے کو ملا، جہاں سونا، چاندی اور کانسہ تینوں تمغے برصغیر کے کھلاڑیوں نے جیتے۔ دوسری جانب پاکستان کے موجودہ اولمپک چمپئن اور دولتِ مشترکہ کھیلوں کے دفاعی چمپئن ارشد ندیم تین کوششوں کے بعد 77.41 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ مقابلے سے باہر ہوگئے۔ جبکہ عالمی چمپئن کیشورن والکاٹ(ترینیداد اینڈ ٹوباگو) 82.55 میٹر کی تھرو کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ نیرج چوپڑا گزشتہ برس ستمبر میں کمر کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد رواں سال مقابلوں میں واپس آئے ہیں۔ یہ ان کے کیریئر کا دوسرا دولتِ مشترکہ کھیل تھا۔ اس سے قبل انہوں نے 2018 کے گولڈ کوسٹ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande