
شاہ رخ خان اور ہدایت کار سدھارتھ آنند کی انتہائی متوقع ایکشن تھریلر فلم ”کنگ“ریلیز ہونے سے پہلے ہی سرخیوں میں ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہاہے کہ فلم کے موسیقی کے حقوق تقریباً 50 کروڑ روپے میںزی میوزک کو فروخت کیے جانے کی تیاری ہے۔اسے حالیہ برسوں میں موسیقی کی سب سے بڑی ڈیل میں سے ایک سمجھا جا رہاہے۔ تاہم زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز کے منیجنگ ڈائریکٹر اورسی ای او پونیت گوئنکا نے کہا ہے کہ ابھی بات چیت جاری ہے اور کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔
ایک بات چیت میں، پونیت گوئنکا نے کہا کہ وہ معاہدے کی قیمت پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، کیونکہ معاہدے پر ابھی دستخط نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زی میوزک نے ہمیشہ پروڈیوسرز کے ساتھ رائلٹی شیئرنگ کی پالیسی پر عملکر تا ہے اور گزشتہ سات برسوں میں کمپنی نے پروڈیوسرز کو ریکارڈ سطح کی رائلٹی کی ادائیگی کی ہے۔ وہیں، موسیقی کے حقوق کے حوالے سے فلم ”رامائن“بھی خبروں میں ہے۔اس کے دونوں پارٹس کے رائٹس ٹی- سیریز نے مبینہ طور پر کافی رقم کے عوض حاصل کئے ہیں۔
ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور مارفلیکس فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم 'کنگ' میں شاہ رخ خان پہلی بار اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ فلم میں ابھیشیک بچن، دیپیکا پادوکون، انل کپور، جیکی شراف، رانی مکھرجی، جیدیپ اہلاوت، ارشد وارثی اور راگھو جویال بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ سچن-جگر فلم کے گیتوں کی موسیقی ترتیب دے رہے ہیں، جبکہ انیرودھ روی چندر بیک گراو¿نڈ اسکور دیں گے۔ یہ فلم دسمبر 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد