خطہ چناب کے تینوں اضلاع میں تعلیمی ادارے بند
جموں، یکم اگست (ہ س)۔ خطہ چناب میں مسلسل شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر ضلع ڈوڈہ، کشتواڑاوررام بن کی ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ کے روزتمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں اضلاع کے ڈپ
School closed


جموں، یکم اگست (ہ س)۔

خطہ چناب میں مسلسل شدید بارش اور خراب موسمی حالات کے پیش نظر ضلع ڈوڈہ، کشتواڑاوررام بن کی ضلعی انتظامیہ نے ہفتہ کے روزتمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے طلبہ اور تدریسی عملے کی حفاظت کے پیش نظر تمام اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

کشتواڑ انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں مسلسل شدید بارش، خراب موسمی صورتحال، سڑکوں پر پھسلن اور پہاڑوں سے پتھر گرنے کے خدشات کے باعث طلبہ اور اسکولی عملے کی سلامتی کو مدنظررکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے ایک دن کے لیے بند رہیں گے۔ اسی طرح ڈوڈہ اور رام بن کی ضلعی انتظامیہ نے بھی احتیاطی اقدام کے طورپرتمام سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم، تینوں اضلاع کے محکمہ تعلیم نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں، اس کے لیے مناسب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن کلاسوں کا مؤثر انعقاد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ چناب وادی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے خطے میں مزید بارش اور خراب موسم کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande