دوست سنجے دت کےلئے سلمان خان کاجذباتی پوسٹ
ممبئی، یکم اگست (ہ س)۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست اور معروف اداکار سنجے دت کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی گہری دوستی کا اظہار کیا ہے۔ سنجے دت کی67ویں سالگرہ کے چند روز بعد سلمان نے ان کے ساتھ ایک تصویر پ
سنجے دت کےلئے سلمان خان کاجذباتی پوسٹ


ممبئی، یکم اگست (ہ س)۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست اور معروف اداکار سنجے دت کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی گہری دوستی کا اظہار کیا ہے۔ سنجے دت کی67ویں سالگرہ کے چند روز بعد سلمان نے ان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں دونوں ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ سلمان خان نے لکھا: ’’بابا، ہمیشہ بابا رہیں گے، اور بابا تو بابا ہی ہوتا ہے۔ ‘‘سنجو بابا ہم سب کے بابا ہیں اور اب اپنے بچوں کے بھی بابا ہیں۔ میرے بڑے بھائی سنجے دت، اللہ، بھگوان اور جیزس سب انہیں ہمیشہ خوش رکھیں۔ آئی لو یو بابا۔‘‘

سلمان خان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح دونوں اداکاروں کی مضبوط دوستی کو خوب سراہ رہے ہیں۔

سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی بالی ووڈ میں کافی سرخیوں میں رہی ہے۔ دونوں نے ’’ساجن‘‘، ’’چل میرے بھائی‘‘ اور’یہ ہے جلوہ‘ جیسی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ بڑے پردے پر ان کی شاندار کیمسٹری کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی میں بھی دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی دوستی آج بھی مداحوں کے درمیان مثال کے طور پر پیش کی جاتی ہے۔

قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ برس ایک انٹرویو میں سنجے دت نے بھی سلمان خان کو اپنا چھوٹا بھائی قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ’ساجن‘ کے زمانے سے دونوں کے درمیان ایک خاص رشتہ قائم ہے اور وہ سلمان سے کبھی الگ نہیں ہو سکتے۔ سلمان خان کے اس حالیہ جذباتی پیغام نے ایک بار پھر دونوں سپر اسٹارز کی گہری دوستی کو خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande