چھ گاڑی چور گرفتار، 15 چوری شدہ دو پہیہ گاڑیاں برآمد
نوئیڈا، یکم اگست (ہ س)۔ سیکٹر 20 پولیس نے ہفتہ کی صبح ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھ گاڑی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے قومی دارالحکومت کے علاقے کے مختلف حصوں سے چوری شدہ 14 موٹرسائیکلیں اور ایک اسکوٹی برآمد کی ہے۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر پروین کمار
प्रतीकात्मक छवि


نوئیڈا، یکم اگست (ہ س)۔ سیکٹر 20 پولیس نے ہفتہ کی صبح ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھ گاڑی چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے قومی دارالحکومت کے علاقے کے مختلف حصوں سے چوری شدہ 14 موٹرسائیکلیں اور ایک اسکوٹی برآمد کی ہے۔

اسسٹنٹ پولیس کمشنر پروین کمار سنگھ نے بتایا کہ راجیش چوہان، اجے کمار، کرشنا، شیرا، وجے کمار اور بریجیش کو ہفتہ کی صبح پی ایس سیکٹر 20 پولیس نے اٹا گاؤں کے قریب سے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس سے قومی دارالحکومت کے مختلف حصوں سے 15 چوری شدہ دو پہیہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ پوچھ گچھ کے دوران گرفتار شرپسندوں نے گاڑی چوری کے 12 مقدمات کا اعتراف کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande