مرادآباد کے گیند باز شیوانگ کمار کا ہندوستان کی کرکٹ ٹیم میں انتخاب
مرادآباد، یکم اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے سول لائن علاقے کے چندن نگر کے رہائشی گیند باز شیوانگ کمار کا ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں نیٹ بولر کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔ شیوانگ آئندہ سری لنکا کے دورے پر ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو اپنی گیندباز
مرادآباد کے گیند باز شیوانگ کمار کا ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں انتخاب


مرادآباد، یکم اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر مرادآباد کے سول لائن علاقے کے چندن نگر کے رہائشی گیند باز شیوانگ کمار کا ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں نیٹ بولر کے طور پر انتخاب کیا گیا ہے۔ شیوانگ آئندہ سری لنکا کے دورے پر ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو اپنی گیندبازی سے پریکٹس کرائیں گے۔

ایم پی ایس کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مرزا دانش عالم نے ہفتہ کو بتایا کہ ہندوستانی ٹیم اگلے ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی، جہاں وہ دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 15 اگست جبکہ دوسرا 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔ شیوانگ کمار مدھیہ پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم پی سی اے) کی جانب سے انڈر-16، انڈر-19، انڈر-23، رنجی ٹرافی، وجے ہزارے ٹرافی اور سید مشتاق علی ٹرافی جیسے اہم ٹورنامنٹس میں کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

گیند باز شیوانگ نے بتایا کہ وہ 3 اگست کو ممبئی میں بی سی سی آئی کو رپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جڑنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے اور وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

کوچ مرزا دانش عالم نے کہا کہ شیوانگ مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کی محنت اب رنگ لا رہی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بہت جلد شیوانگ ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر کھیلتے نظر آئیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande