رشوت خوری معاملہ پر ایس سی-ایس ٹی کے وزیر کا بڑا ایکشن
پٹنہ، یکم اگست(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ کے گڈ گورننس اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیر لکھیندر پاسوان نے عوامی سماعت کے دوران رشوت خوری کی شکایت پر فوری کارروائی کی ہے۔ وزیر نے سیتامڑھی ڈسٹرکٹ ویلف
رشوت خوری معاملہ پر ایس سی-ایس ٹی کے وزیر کا بڑا ایکشن


پٹنہ، یکم اگست(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ کے گڈ گورننس اور زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیر لکھیندر پاسوان نے عوامی سماعت کے دوران رشوت خوری کی شکایت پر فوری کارروائی کی ہے۔ وزیر نے سیتامڑھی ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفس میں کام کرنے والے ڈیٹا آپریٹر چندن کمار کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت دی ہے۔سنیچر کے روز منعقدہ عوامی سماعت کے دوران سیتامڑھی ضلع کے سون ورشا تھانہ علاقے کے ایک شکایت کنندہ نے وزیر کو بتایا کہ ضلع ویلفئر آفس میں کام کرنے والے ڈیٹا آپریٹر چندن کمار کے ذریعہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل مظالم کی روک تھام قانون کے تحت گرانٹ جاری کرنے کے لیے رشوت مانگی جا رہی ہے۔

وزیر نے شکایت کو بہت سنجیدگی سے لیا اور معاملے کی ابتدائی تصدیق کے بعد فوری طور پر ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر سیتامڑھی کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ ملازم کو معطل کرکے اس کے خلاف فوری کارروائی کریں۔وزیر پاسوان نے واضح طور پر کہا کہ حکومت غریبوں، محروموں اور مظلوموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ سرکاری ا سکیموں کے تحت فوائد کی فراہمی کے نام پر رشوت طلب کرنے والے یا مظلوموں کے حقوق کی پامالی کرنے والے کسی افسر یا ملازم کو بخشا نہیں جائے گا۔ ایسے معاملات میں فوری ایکشن لینا حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل انسدادمظالم ایکٹ کے تحت مستحقین کو دی جانے والی گرانٹ کی رقم شفاف، بروقت اور بغیر کسی رکاوٹ کے دستیاب کرائی جائے تاکہ ضرورت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande