ریاسی پولیس نے منشیات فروش کو جیل منتقل کیا
ریاسی پولیس نے منشیات فروش کو جیل منتقل کیا جموں، یکم اگست (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو پریوینشن آف الیسٹ ٹریفک اِن نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (پی آئی ٹی ،ای
Arrested


ریاسی پولیس نے منشیات فروش کو جیل منتقل کیا

جموں، یکم اگست (ہ س)۔ ضلع ریاسی میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کو پریوینشن آف الیسٹ ٹریفک اِن نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز (پی آئی ٹی ،این ڈی پی ایس ) ایکٹ کے تحت نظر بند کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت پرکاش سنگھ ساکن تھلو، ضلع ریاسی کے طور پر ہوئی ہے، جو منشیات کی اسمگلنگ کے متعدد معاملات میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف رواں سال دو مقدمات بھی درج کیے جا چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ غیر قانونی سرگرمیوں سے باز نہیں آیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی مسلسل مجرمانہ سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈویژنل کمشنر جموں نے اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے، جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا گیا۔بعد ازاں ملزم کو ضلع جیل پونچھ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے نظر بندی کے تحت رکھا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande